قومی خبریں

کانگریس پہلے ہی گجرات جیت چکی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ پارٹی کو لوگوں تک ان کے مسائل کو حل کرنے کے منصوبے کے ساتھ پہنچنے کی ضرورت ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کانگریس کے سابق صدر اور سینئر رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس انتخابات سے پہلے ہی گجرات جیت چکی ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بات ہفتہ کو گجرات میں منعقد 'چنتن شیویر' سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

Published: undefined

اس سال کے آخر میں ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کیمپ میں راہل گاندھی نے کہا کہ پارٹی کو لوگوں تک ان کے مسائل کو حل کرنے کے منصوبے کے ساتھ پہنچنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے پنڈال میں آویزاں مہاتما گاندھی کی تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ "ہماری پارٹی گجرات میں پیدا ہوئی تھی۔"انہوں نے کہا کہ آزادی سے قبل ہندوستان کی ہر ریاست میں کانگریس مضبوطی سے ابھری تھی اور اگرچہ بہت سے لیڈر تھے لیکن پارٹی کو سوچ اور سمت مہاتما گاندھی نے دی تھی جو گجراتی تھے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ان کے پاس حکومت، سی بی آئی اور ای ڈی جیسی ایجنسیاں ہیں اور "اچھے کپڑے" ہیں جبکہ مہاتما گاندھی کے پاس کیا تھا ۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کی تصویر کی طرف اشارہ کیا جہاں وہ لنگوٹ پہنے ہوئے تھے اور کہاکہ "یہی سچائی دکھتی ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ گجرات میں 2017 کے آخری اسمبلی انتخابات میں ریاست کے ایک پارٹی لیڈر نے کہا تھا کہ وہ 40-45 سیٹیں جیتیں گےلیکن جب نتائج کا اعلان ہوا تو ہم سات سیٹوں سے ہار گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined