قومی خبریں

ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی ملاقات، ناشتے پر تبادلۂ خیال

کانگریس نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نئی دہلی میں ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ناشتے پر ملاقات کی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@INCIndia</p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @INCIndia

 

نئی دہلی میں منعقد 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان آئے ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے اتوار (13 ستمبر) کو لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے ناشتے پر ملاقات کی۔ کانگریس پارٹی نے اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نئی دہلی میں ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ناشتے پر ملاقات کی۔‘‘

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیس بک‘ پر ملیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’آج ناشتے پر ملیشیا کے وزیر اعظم داتو سیری انور ابراہیم کے ساتھ پرتپاک اور خوشگوار تبادلۂ خیال ہوا۔‘‘ واضح رہے کہ اپنے دورے کے دوران انور ابراہیم نے ہفتہ (12 ستمبر) کو برکس سربراہی اجلاس کے ’جامع عالمی حکمرانی اور کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے‘ کے موضوع پر منعقدہ سیشن میں شرکت کی۔ انہوں نے برکس ممالک کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ نئی دہلی میں شجرکاری پروگرام میں بھی حصہ لیا۔ ہفتہ کی شام وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ برکس سربراہی اجلاس کے دوران ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی، ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی، ایران کے صدر مسعود پیزشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ الگ الگ دو فریقی ملاقاتیں بھی کیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور انور ابراہیم کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-ملیشیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس دوران انور ابراہیم نے ملیشیا کی جانب سے ہندوستان کے کوٹا کنابالو، صباح میں ہندوستانی قونصل خانہ قائم کرنے پر رضامندی بھی ظاہر کی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔