قومی خبریں

کیرالہ میں کسان کنونشن سے راہل گاندھی کا خطاب، کہا- ’کسان ملک کی بنیاد، عزت اور تحفظ ناگزیر‘

کیرالہ کے پیراوور میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کسان ملک کی بنیاد ہیں مگر انہیں نہ مناسب قیمت ملتی ہے نہ تحفظ۔ ہندوستان اسی وقت ترقی کرے گا جب کسان باعزت اور محفوظ ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

 

کیرالہ کے ضلع کنور کے پیراوور میں منعقدہ کسان سنگمم یعنی کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ جب بھی وہ ملک بھر کے کسانوں سے بات کرتے ہیں تو انہیں ایک جیسے مسائل سننے کو ملتے ہیں۔ ان کے مطابق انسان اور جنگلی جانوروں کے درمیان بڑھتا ہوا تصادم، ذخیرہ اور کولڈ اسٹوریج کی ناکافی سہولیات، اور فصلوں کی مناسب قیمت نہ ملنا کسانوں کے بڑے مسائل ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ آج جب کسانوں نے اپنی پریشانیاں بیان کیں تو انہیں یہ احساس مزید گہرا ہوا کہ جس طرح کوئی بھی عمارت مضبوط بنیاد کے بغیر کھڑی نہیں ہو سکتی، اسی طرح کوئی ملک بھی اپنے کسانوں اور زرعی شعبے کو نظر انداز کر کے ترقی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان اور زراعت ہندوستان کی بنیاد ہیں، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس بنیاد کو نہ وہ عزت دی جا رہی ہے جس کی وہ مستحق ہے اور نہ ہی وہ تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے جو ضروری ہے۔

Published: undefined

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان اسی وقت کامیاب ہو سکتا ہے جب اس کی بنیاد، یعنی کسان، محفوظ اور باوقار ہوں۔ اگر کسان کمزور ہوں گے تو ملک کی معیشت بھی کمزور ہوگی۔ انہوں نے کسانوں کے مسائل کے مستقل اور پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ زرعی شعبے کو مضبوط بنانا قومی ترجیح ہونی چاہیے۔

Published: undefined

اس سے قبل راہل گاندھی کنور ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران وہ پیراوور میں کسان کنونشن میں شرکت کے بعد کلپٹہ میں منڈکئی–چورالملا کے متاثرین کے لیے مکانات کی تعمیر کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined