
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج دو پہر پارٹی ہیڈکوارٹر میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ محترمہ گاندھی اور راہل گاندھی آج دوپہر 12 بجے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں اتر پردیش کے لئے پارٹی کا منشور جاری کریں گے۔
اتر پردیش میں کانگریس کی کمان پرینکا گاندھی کے ہاتھوں میں ہے اور وہ جہاں پوری ریاست میں متحرک رہی ہیں وہیں انہوں نے لڑکیوں کے لئے ایک نعرہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے ’لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں‘۔ یہ نعرہ بہت مقبول ہو رہا ہے اور بڑی تعداد میں خواتین اس نعرہ کی وجہ سے کانگریس سے جڑ رہی ہیں۔
اتر پردیش میں کانگریس تمام سیاسی پارٹیوں سے زیادہ متحرک رہی ہے اور عوام کے تمام مدوں پر وہ ہی پیش پیش رہی ہے ۔ کانگریس نے جہاں دلتوں اور خواتین کے مدے اٹھائے ہیں وہیں وہ کسان کےمدوں پر بھی سب سے آگے رہی ہے۔
کانگریس نے اتر پردیش میں کام کرتے ہوئے مہنگائی، بے روزگاری کے مدوں کو تو اجاگر کیا ہی ہے ساتھ میں اس نے کووڈ میں حکومت کی جانب سے کی گئی لاپروائی کو بھی سب کے سامنے پیش کیا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔