قومی خبریں

الیکشن کمیشن غیر جانبدری بھول گیا ہے: پر ینکا - راہل

کس کے دباؤ میں الیکشن کمیشن نے دھمکی دینے والے بی جے پی لیڈر پر عائد پابندی کو 48 گھنٹے سے کم کرکے 24 گھنٹے کردیا ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ای وی ایم معاملے میں الیکشن کمیشن کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کمیشن گڑ بڑی کرنے پر اتر گیا ہے اور وہ غیر جانبد اری کو بھول گیا ہے۔

Published: undefined

محترمہ وڈرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کمیشن پر حملہ کیا اور کہا ’’ الیکشن کمیشن سے ہم بی جے پی لیڈر کی گاڑی میں ای وی ایم کے معاملے میں سخت کارروائی کا انتظار کر رہے تھے کہ کمیشن کے ایک اور قدم سے ایسا لگتا ہے کہ اس نے اپنی رول بک سے غیر جانبداری والے صفحے پھاڑ دیے ہیں ۔ بالآخر کس کے دباؤ میں دھمکی دینے والے بی جے پی لیڈر پر عائد پابندی کو 48 گھنٹے سے کم کرکے 24 گھنٹے کردیا گیا‘‘ ۔

Published: undefined

مسٹر گاندھی نے انگریزی میں دو الفاظ لکھ کر ٹویٹ کیا ’ الیکشن‘ ’کمیشن‘ ۔ مسٹر گاندھی کے اس ٹویٹ سے لگتا ہے کہ وہ کمیشن کی وفاداری پر سوال اٹھا رہے ہیں ‘‘ ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع