قومی خبریں

راجیہ سبھا میں راگھو چڈھا کی زبان بندی! عام آدمی پارٹی نے راگھو کی جگہ اشوک متل کو بنایا ڈپٹی لیڈر

تازہ معاملہ راگھو چڈھا کے لیے بڑا جھٹکا مانا جارہا ہے کیونکہ پارٹی کی جانب سے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو خط لکھ کر درخواست کی گئی ہے کہ انہیں پارٹی لیڈر کے طور پر ایوان میں بولنے کا موقع نہ دیا جائے۔

<div class="paragraphs"><p>راگھو چڈھا / آئی اے این ایس</p></div>

راگھو چڈھا / آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا کو ایوان بالا میں ڈپٹی لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ پارٹی نے اس سلسلے میں راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو خط بھی بھیجا ہے۔ اب اشوک متل راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے ڈپٹی لیڈر ہوں گے۔ خط کے ذریعہ عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو مطلع کیا ہے کہ ایم پی راگھو چڈھا کو پارلیمنٹ میں بولنے کے لیے وقت نہ دیا جائے۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو پیش کردہ خط میں ایم پی اشوک متل کو پارٹی کا ڈپٹی لیڈر مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

تازہ معاملہ راگھو چڈھا کے لیے بڑا جھٹکا مانا جارہا ہے۔ کیونکہ عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ سے درخواست کی ہے کہ راگھو چڈھا کو پارٹی لیڈر کے طور پر ایوان میں بولنے کا موقع نہ دیا جائے۔ اس کا مطلب ہے کہ راجیہ سبھا میں ان کے بولنے کے وقت پر بھی قینچی چلے گی۔ اس تازہ واقعہ کے سلسلے میں ذرائع کی مانیں تو راگھو چڈھا کو پارلیمنٹ کی طرف سے دیئے گئے وقت میں بھی کٹوتی ہونے والی ہے۔ غور طلب ہے کہ کچھ عرصہ سے راگھو چڈھا پارلیمنٹ میں عوامی مسائل زوردار طریقے سے اُٹھارہے تھے۔ جن میں ہوائی اڈوں پر 10 روپے کی چائے سے لے کر ڈیلیوری بوائز، موبائل ریچارج کے معاملے شامل ہیں۔ اب ان پر عام آدمی پارٹی کی کارروائی سے لوگ حیران نظر آرہے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ راگھو چڈھا پارٹی سے مشورہ کیے بغیر کچھ مسائل اُٹھا رہے تھے۔ وہ راجیہ سبھا میں کن مسائل پر بات رکھنے والے ہیں، اس کے بارے میں بھی پارٹی کو نہیں بتاتے تھے۔ عام آدمی پارٹی نے اس سلسلے میں انہیں خبردار بھی کیا تھا۔ حالانکہ پارٹی کی جانب سے ابھی تک ان کے خلاف کی گئی کارروائی کی وجوہات واضح نہیں کی گئی ہیں، لیکن پارٹی کے اس فیصلہ کے پیچھے ڈسپلن شکنی اور پارٹی لائن کے تحت کام نہ کرنا بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

سیاسی حلقوں میں طویل عرصے سے اس طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ راگھو چڈھا عام آدمی پارٹی کی لائن کے خلاف بات کرتے ہیں۔ مزید برآں حال ہی میں جب عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا کو شراب اسکینڈل کیس میں راؤس ایونیو کورٹ نے بری کر دیا تھا، راگھو چڈھا نے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined