قومی خبریں

رائے بریلی: ’دِشا‘ کی میٹنگ میں راہل گاندھی نے دکھائی گڈھوں والی سڑکوں کی تصاویر، افسران سے مانگا جواب

رائے بریلی سے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کو ضلع ترقیاتی رابطہ و نگرانی کمیٹی (دِشا) کی میٹنگ میں علاقے کی خراب سڑکوں کی تصاویر دکھا کر افسران سے جواب طلب کیا۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر سوشل میڈیا&nbsp;<a href="https://x.com/INCUttarPradesh">@INCUttarPradesh</a></p></div>

راہل گاندھی، تصویر سوشل میڈیا @INCUttarPradesh

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور رائے بریلی سے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کو ضلع ترقیاتی رابطہ و نگرانی کمیٹی (دِشا) کی میٹنگ میں علاقے کی خراب سڑکوں کی تصاویر دکھا کر افسران سے جواب طلب کیا۔ دِشا کی میٹنگ کے نامزد رکن امیش بہادر سنگھ عرف ببلو سنگھ نے بتایا کہ میٹنگ میں راہل گاندھی ایک الگ انداز میں نظر آئے۔ انہوں نے ’پردھان منتری گرام سڑک یوجنا‘ (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت بنائی گئی سڑکوں پر موجو گڈھوں کی تصایر دکھائیں۔

بہادر سنگھ نے بتایا کہ ایسی سڑکوں کے نام گناتے ہوئے راہل گاندھی نے موقع پر موجود افسران سے پوچھا کہ آخر ان سڑکوں پر گڑھے کیوں ہیں اور انہیں ٹھیک کرنے کے لیے وہ کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی نے میٹنگ میں کہا کہ یہ نشان زد کیا جانا چاہیے کہ کون سی سڑک کس تعمیراتی ادارے نے بنائی ہے۔ بہادر سنگھ نے بتایا کہ ’پی ایم جی ایس وائی‘ کے ایگزیکٹو انجینئر نے میٹنگ میں کہا کہ سڑکوں کے گڑھوں کی مرمت کرائی جائے گی۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی باہر نکلے اور صحافیوں سے کچھ کہے بغیر روانہ ہو گئے۔

اس سے قبل اپنے رائے بریلی دورے کے دوسرے اور آخری روز بدھ کو راہل گاندھی نے بھوئے مئو گیسٹ ہاؤس میں پارٹی عہدیداروں اور کئی تنظیموں کے نمائندہ وفود سے ملاقات کی۔ اس دوران امیٹھی اور سلطان پور سے بھی بڑی تعداد میں لوگ راہل گاندھی سے ملنے پہنچے۔ سٹی کانگریس کمیٹی کے نائب صدر سنیل سنگھ بھدوریا نے بتایا کہ رائے بریلی، امیٹھی اور سلطان پور اضلاع کے لوگوں نے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران راہل گاندھی نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کا یقین دلایا۔ بھدوریا نے یہ بھی بتایا کہ راہل گاندھی نے اپنے اس دورے کے دوران تقریباً 3 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح بھی کیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔