قومی خبریں

دوسروں کی خوشی کی خاطر اپنے آرام و سکون کو بالائے طاق رکھنے والے لائق تحسین: ریڈ کریسینٹ سوسائٹی

ریڈ کریسینٹ سوسائٹی آف آنڈیا کے چئیرمین ارشد صدیقی نے کہا کہ ہمیں اس وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور جب ہم تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ میدانِ عمل میں ہوں گے جبھی ہم اس وائرس کو شکست دے سکیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی : کورونا وائرس کے باعث پھیلی اس وباء کے دوران دوسروں کی خوشی کی خاطر اپنے آرام اور سکون کو بالائے طاق رکھ کر انسانیت کی خدمت انجام دینے والے دو لاکھ سے زائد کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ریڈ کریسینٹ سوسائٹی آف آنڈیا کے چئیرمین ارشد صدیقی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں اس وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور جب ہم تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ میدان عمل میں ہوں گے جبھی ہم اس وائرس کو شکست دے سکیں گے"۔

Published: undefined

ریڈ کریسینٹ سوسائٹی آف آنڈیا کی جانب سے جاری ایک بیان میں چئیرمین ارشد صدیقی نے کہا کہ کورونا وائرس کی اس وباء کے دوران کریسنٹ سوسائٹی آف انڈیا کے ملک بھر میں موجود دو لاکھ سے زائد کارکنان نے جس طرح سے انسانیت کی خدمت کی ہے وہ لائق تحسین ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دوسروں کی خوشی کی خاطر اپنے سکون کو برباد کیا اور انسانیت کی خدمت میں لگے رہے-

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بحران کا دورانیہ طویل بھی ہوسکتا ہے اس لیے ہمیں پوری قوت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے ہمیں اس وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور جب ہم تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ میدان عمل میں ہوں گے جبھی ہم اس وائرس کو شکست دے سکیں گے-

Published: undefined

اپنے بیان میں ارشد صدیقی نے اس عالمی وباء کے دوران ریڈ کریسینٹ سوسائٹی آف آنڈیا کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں اور کاموں میں تعاون دینے اور عملی طور پر خدمات انجام دینے والے تمام کارکنان، عہدیداران، طلبہ و طالبات اور عوام الناس کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined