قومی خبریں

پنجاب: لدھیانہ اور بھٹنڈا کے اسکولوں میں دھمکی آمیز ای میل سے خوف کا ماحول، ریلوے ٹریک اور اسٹیشنوں پر ہائی الرٹ

جمعرات کی صبح سے پہلی ای میل شیرپور واقع سپرنگ ڈیل پبلک اسکول کو موصول ہوئی۔ اسکول کی آفیشیل ای میل پر بتایا گیا کہ 23 سے 24 اپریل کے درمیان اسکول کے اندر دھماکہ ہوگا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

پنجاب پولیس میں جمعرات کے روز اس وقت کھلبلی مچ گئی جب انہیں ایک ساتھ اطلاع ملی کہ لدھیانہ کے 3 سے 4 اسکولوں میں بم رکھا گیا ہے اور اسکولوں کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کو بھی اُڑانے کا منصوبہ ہے۔ دھمکی دینے والے نے کہا کہ آنے والے 24 گھنٹوں میں یہ دھماکے کیے جائیں گے۔ یہ خبر ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں فوراً اُن اسکولوں میں پہنچ گئیں جنہیں دھمکی ملی تھی۔

Published: undefined

یہ ای میل اسکول انتظامیہ کی سرکاری ای میل پر موصول ہوئی تھی، جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے فوراً چھٹی کا اعلان کر دیا۔ کمشنریٹ پولیس نے تمام متعلقہ اسکولوں میں پولیس ٹیمیں بھیج دیں تاکہ چیکنگ کی جا سکے۔ اس کے علاوہ جی آر پی کو بھی اطلاع دے دی گئی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے ریلوے ٹریک کی مکمل جانچ کرے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح سب سے پہلی ای میل شیرپور واقع اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کو موصول ہوئی، جس میں کہا گیا تھا کہ 23 سے 24 تاریخ کے درمیان اسکول کے اندر دھماکہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ای میل میں دیگر 3 اسکولوں کے نام بھی دیے گئے تھے اور ریلوے ٹریک کے بارے میں بھی معلومات دی گئی تھیں جہاں دھماکے کی دھمکی دی گئی تھی۔

Published: undefined

اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر اس ای میل کی خبر پولیس کے اعلیٰ حکام کو دی، جس کے بعد اسکول میں فوری طور پر چھٹی کر دی گئی اور بچوں کے والدین کو اطلاع دی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو لے جائیں۔ اچانک چھٹی ہونے سے اسکول میں افرا تفری مچ گئی۔ اسی دوران پولیس ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی، جس کے بعد لوگوں کو معلوم ہوا کہ اسکول میں بم رکھنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اسکول کے ہر گوشے کی تلاشی لی گئی، لیکن کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا۔ اس کے علاوہ پولیس کی ٹیمیں دیگر 3 اسکولوں میں بھی چیکنگ کر رہی ہیں اور اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کے آس پاس کے علاقے کی بھی تلاشی جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھمکی کے بعد مکمل چیکنگ کی گئی، لیکن کچھ نہیں ملا۔ اب یہ جانچ کی جا رہی ہے کہ ای میل کہاں سے آئی اور اسے کس نے بھیجا۔

Published: undefined

دوسری طرف بھٹنڈا میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب 2 معروف اسکول سینٹ زیویئر اور ملینیم اسکول کو بم سے اُڑانے کی دھمکی ملی۔ اس کے ساتھ ہی بھٹنڈا ریلوے اسٹیشن کو بھی نشانہ بنانے کی وارننگ بھری ای میل سامنے آئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی کے پیش نظر دونوں اسکولوں کو فوراً خالی کروا لیا گیا اور بچوں کو بحفاظت گھر بھیج دیا گیا۔ ریلوے اسٹیشن پر بھی پولیس ٹیمیں چوکس ہو کر تفتیش میں مصروف ہیں اور مسافروں و سامان کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ دھمکی ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئیں۔ اسکولوں کے احاطوں میں سرچ آپریشن چلایا گیا جبکہ اسٹیشن پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined