قومی خبریں

دہلی بی جے پی صدر اور دہلی اسمبلی اسپیکر کو زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کرنا دہلی کے غیر محفوظ ہونے کا مظہر: دیویندر یادو

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے پہلے دہلی بی جے پی صدر وریندر سچدیوا اور اب اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا کو زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ دہلی غیر محفوظ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے دہلی کے بگڑتے نظامِ قانون پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے بی جے پی کی ٹرپل انجن حکومت کی اس معاملہ میں شدید تنقید کی کہ دہلی والوں کی سیکورٹی کو ترجیح دینے کی جگہ جمہوری اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے اور قانون سازی کے وقار کو برقرار رکھنے کی آڑ میں اپنے لیڈروں کو زیڈ پلس سیکورٹی دی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے پہلے دہلی بی جے پی صدر وریندر سچدیوا اور اب اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا کو زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دہلی غیر محفوظ ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ وجیندر گپتا کو زیڈ پلس سیکورٹی دینے کے پیچھے انہیں موصول ہونے والی ای میل پر دھمکیاں اور اسمبلی احاطے تک ان کی گاڑی تک پہنچ کر کسی شخص کا مشتبہ چیز رکھنے میں کامیاب ہونا تھا، جو سیکورٹی میں چوک کا ایک بڑا معاملہ ہے۔ میں مرکزی وزارت داخلہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آئی ایس آئی سے دھمکی آمیز ای میل کی کیا سیکورٹی ایجنسیوں نے جانچ بھی کی ہے؟ اگر جانچ کی ہے تو اسے عوامی کیوں نہیں کیا؟ دہلی اسمبلی اسپیکر، جمہوری اداروں، اسکولوں، کالجوں اور دیگر اداروں کو بم سے اڑانے کی مسلسل دھمکیاں ملنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہونا سیکورٹی ایجنسیوں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو کے مطابق دہلی حکومت کا کہنا کہ دہلی اسمبلی اسپیکر اور اسمبلی کی سیکورٹی اہم ہے، تو کیا دہلی کی عوام، جن کے ساتھ کھلے عام بڑھتے جرائم، انارکی، ظلم، لوٹ، ڈکیتی، فائرنگ، اغوا، خواتین کے ساتھ جنسی استحصال، چھیڑ چھاڑ اور عصمت دری جیسے واقعات پیش آ رہے ہیں، ان کی سیکورٹی اہم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں اور آئینی عہدوں پر فائز افراد کو سیکورٹی فراہم کرنے سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ریکھا گپتا حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مرکزی وزارت داخلہ کے ساتھ تال میل قائم کر کے دہلی والوں کی 24 گھنٹے سیکورٹی کو منظم کرنے کے لیے دہلی پولیس کو چست و درست کریں۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کا کہنا ہے کہ جب بی جے پی حکومت کے لیے آئینی عہدے داروں کی سیکورٹی اور اسمبلی احاطے کی سالمیت برقرار رکھنا ترجیح ہے تو عوامی نمائندوں کو اسمبلی تک پہنچانے والی دہلی کی عوام کو محفوظ رکھنا بھی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین خصوصاً چھوٹی بچیوں کے اغوا، عصمت دری اور جنسی استحصال کے واقعات سے راجدھانی دہلی میں خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ای میل والی دھمکیوں کی جانچ کے بغیر وجیندر گپتا کو زیڈ پلس سیکورٹی دینا جلد بازی ہو سکتی ہے، کیونکہ زیڈ پلس زمرے کی سیکورٹی میں تقریباً 25-22 سیکورٹی اہلکار ہوتے ہیں، جس میں ذاتی سیکورٹی افسر، اسکارٹس، واچرز اور 8 مسلح گارڈ شامل ہیں، جو 24 گھنٹے ساتوں دن سیکورٹی میں تعینات رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اپوزیشن کے لوگوں کی سیکورٹی واپس لے رہی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں وجیندر گپتا کے لیے زیڈ پلس سیکورٹی دینا اپنے لیڈروں کو خصوصی سہولت دینے کے عمل میں شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined