
بابرپور کانگریس کے لیڈران و کارکنان احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے
تصویر: محمد تسلیم
نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی اپیل پر آج ضلع بابر پور کانگریس کمیٹی کے ایگزیکٹیو صدر اور کبیر نگر کے کونسلر حاجی ظریف کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان نے بابر پور گیس ایجنسی پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ملک اور ریاست میں گیس سلنڈر کی قلت اور بڑے پیمانے پر جاری کالابازاری کے خلاف مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے ’گیس کی سپلائی جاری کرو‘، ’کالابازاری بند کرو‘ اور ’گیس کی قیمتیں کم کرو‘ جیسے مطالبات پر مبنی نعرے لگائے۔
Published: undefined
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ظریف نے کہا کہ ایک طرف عوام مہنگائی سے پریشان ہے اور دوسری طرف گیس کی قلت نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روزے داروں کو ایک سلنڈر کے لیے دن بھر طویل قطاروں میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کالابازاری پر فوری لگام لگائی جائے۔
Published: undefined
اس احتجاجی مظاہرے میں بلاک صدر محمد شباب، حاجی نصیب عالم، حاجی سعید، حاجی اشرف، گلفام چودھری، کلام چودھری، اقرار، اچھن خان، ڈاکٹر رحمان، آصف، عارف اور حافظ دلشاد سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کانگریس کارکنان اور عوام موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined