قومی خبریں

کسانوں کے معاملے پر پرینکا گاندھی کا بی جے پی حکومت پر حملہ، ’رسی جل گئی لیکن اینٹھن نہیں گئی‘

پرینکا گاندھی نے کہا کہ انتخابی موسم میں بی جے پی حکومت کسان بل تو واپس لے رہی ہے لیکن وزیر زراعت کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو لکھے گئے نوٹ سے واضح ہے کہ بی جے پی کی کسان مخالف ذہنیت ابھی قائم ہے

پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ رسی جل گئی لیکن اینٹھن نہیں گئی۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’انتخابی موسم میں بی جے پی حکومت زرعی بل تو واپس لے رہی ہے لیکن وزیر زراعت کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو لکھے گئے نوٹ سے واضح ہے کہ بی جے پی کی کسان مخالف ذہنیت ابھی قائم ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 19 نومبر کو قوم کے نام خطاب کے دوران زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد بھی کسانوں نے تحریک واپس نہیں لی ہے اور اب وہ ایم ایس پی پر قانون بنائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ تحریک کے دوران جن کسانوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں وہ بھی واپس لئے جائیں۔

Published: undefined

ادھر پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کل یعنی 29 نومبر سے شروع ہونے جا رہا ہے اور اس دوران حکومت زرعی قوانین کی واپسی کے تعلق سے بل پیش کرنے جا رہی ہے۔ یہ وزیر زراعت کی جانب سے سرمائی اجلاس کے پہلے ہی دن پیش کیا جائے گا۔ بل کے دوران حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان میں زبردست نوک جھونک ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined