قومی خبریں

پرینکا گاندھی کا 2 روزہ آسام دورہ کل سے، کانگریس کی انتخابی مہم کو دیں گی رفتار

پرینکا گاندھی اپنے دورے کی شروعات نیلاچل پہاڑی پر واقع شکتی پیٹھ کامکھیا مندر میں دَرشن اور پوجا سے کریں گی۔ مندر میں حاضری کے بعد وہ آسام کانگریس ہیڈکوارٹر ’راجیو بھون‘ جائیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب

 

کانگریس جنرل سکریٹری اور آسام اسکریننگ کمیٹی کی صدر پرینکا گاندھی کل، یعنی 19 فروری سے آسام کے 2 روزہ دورے پر رہیں گی۔ 19 اور 20 فروری کو اپنے اس دورہ پر وہ ماں کامکھیا دیوی کے دَرشن کریں گی اور آسام کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کریں گی۔ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ان کا یہ پہلا دورہ کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ اس دورہ سے کانگریس کی انتخابی مہم کو رفتار ملے گی اور لیڈران و کارکنان کا حوصلہ بھی بڑھے گا۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی اپنے دورے کی شروعات نیلاچل پہاڑی پر واقع شکتی پیٹھ کامکھیا مندر میں دَرشن اور پوجا سے کریں گی۔ مندر میں حاضری کے بعد وہ آسام کانگریس ہیڈکوارٹر ’راجیو بھون‘ جائیں گی۔ یہاں وہ آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر رہنماؤں، عہدیداروں و ضلع صدور کے ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر غور و خوض کریں گی۔

Published: undefined

آسام میں اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ پرینکا گاندھی کا یہ دورہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ کانگریس ذرائع کے مطابق ان کے اس دورے کا بنیادی مقصد مقامی رہنماؤں کا حوصلہ بڑھانا اور پارٹی میں اتحاد قائم کرنا ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں پرینکا گاندھی کا یہ پہلا آسام دورہ ہوگا۔ پارٹی کو امید ہے کہ ان کی آمد سے کارکنوں میں نیا جوش پیدا ہوگا اور انتخابات کے لیے بہتر حکمت عملی بنانے میں مدد ملے گی۔ سابق پردیش صدر بھوپین بورا کے پارٹی چھوڑنے کی خبروں سے کانگریس میں ایک بے چینی ضرور پیدا ہوئی ہے، لیکن کانگریس مضبوطی کے ساتھ اسمبلی انتخاب لڑنے کا عزم پہلے ہی ظاہر کر چکی ہے۔ پرینکا گاندھی کا دورہ اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • خود کو قوم پرست کہنے والی مودی حکومت فوجیوں کی معذوری پنشن کو انکم ٹیکس کے دائرے میں لانے جا رہی: کرنل روہت چودھری

  • ,
  • مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کا کیا اعلان، یکم رمضان 19 فروری کو