پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia
وائناڈ پارلیمانی حلقہ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں تاریخی فتح حاصل کرنے والی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 28 نومبر کو لوک سبھا کی رکنیت کا حلف لینے والی ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 28 نومبر کی صبح 11 بجے وہ لوک سبھا رکنیت کا حلف لیں گی۔ یہ بھی جانکاری ملی ہے کہ کانگریس لیڈر رویندر وسنت راؤ چوہان بھی کل ہی لوک سبھا کی رکنیت کا حلف لیں گے جنھوں نے ناندیڑ پارلیمانی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں فتح کا پرچم لہرایا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل آج وائناڈ کے کانگریس لیڈران نے راہل گاندھی کی موجودگی میں پرینکا گاندھی کو وائناڈ میں ملی جیت کا سرٹیفکیٹ سونپا۔ اس موقع پر سبھی کانگریس لیڈران نے انھیں نیک خواہشات پیش کیں اور راہل گاندھی نے اپنی بہن کو مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ پرینکا گاندھی نے اپنی کامیابی کے لیے وائناڈ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور انتخاب کے دوران پارٹی لیڈران کی انتھک محنت کی بھی تعریف کی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ وائناڈ ضمنی انتخاب کا نتیجہ گزشتہ 23 نومبر کو برآمد ہوا۔ اس انتخاب میں پرینکا گاندھی کو تقریباً 4.11 لاکھ ووٹوں سے کامیابی ملی۔ انھوں نے 2024 کے لوک سبھا انتخاب میں راہل گاندھی کو ملی جیت سے بڑی جیت حاصل کی ہے۔ 52 سالہ پرینکا گاندھی نے سی پی آئی (ایم) کی قیادت والے ایل ڈی ایف امیدوار ستین موکیری کو شکست دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined