قومی خبریں

’پہلے مہنگے تیل کا بوجھ، اب مہنگی بجلی کی مار، عوام کی جیب کاٹنے میں مصروف یوگی سرکار‘

اتر پردیش کے عوام کو ریاستی حکومت کی جانب سے زبردست بجلی کا جھٹکا لگا ہے کیونکہ یوگی حکومت نے بجلی کی شرحوں میں 12 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے عوام کو زبردست بجلی کا جھٹکا لگا ہے۔ اتر پردیش کی یوگی حکومت نے بجلی کی شرحوں میں 12 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ اتر پردیش پاور ریگولیٹری کمیشن نے خرچ میں اضافہ اور خزانہ میں کمی کی حالت کو دیکھتے ہوئے ریاست میں بجلی کی شرحوں میں 12 فیصد تک کے اضافہ کو منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کہ شرحوں میں اضافہ ہوگا اور نئی شرحیں حکومت کے ذریعہ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی تاریخ سے لاگو ہو جائیں گی۔

Published: 04 Sep 2019, 2:10 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کے لکھا ہے ’’پہلے مہنگے پیٹرول ڈیزل کا بوجھ اور اب مہنگی بجلی کی مار۔ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت عوام کی جیب کاٹنے میں لگی ہے۔ کیوں؟ خزانہ کو خالی کر کے بی جے پی حکومت اب وصولی جنتا پر مہنگائی کا چابک چلا کر کر رہی ہے۔ کیسی حکومت ہے یہ؟‘‘۔

Published: 04 Sep 2019, 2:10 PM IST

ادھر بی ایس پی سپریمو مایاوتی مایاوتی نے بھی بجلی کی شرحوں میں اضافہ کی مخالفت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ بجلی کی شرحوں کو بڑھانے کو منظوری دینا پوری طرح سے عوام مخالف فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کے کروڑوں خاص طور سے محنت کش عوم پر مہنگائی کا اور زیادہ بوجھ بڑھے گا اور ان کی زندگی اور بھی مشکل ہو جائے گی۔ حکومت اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے۔

Published: 04 Sep 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Sep 2019, 2:10 PM IST