قومی خبریں

اتر پردیش: پرینکا گاندھی نے ضرورت مندوں کے لیے بھجوایا راشن، منگل کو ہوگا تقسیم

14 اپریل کو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی ہے اور اس موقع پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لکھنؤ میں ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹر ی پرینکا گاندھی واڈرا نے لکھنؤ کے ضرورت مندوں کے لئے راشن بھجوایا ہے۔ جسے منگل کو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی پر تقسیم کیا جائےگا۔وہیں کانگریس صدر اجے کمار للو نے ریاستی حکومت پر لاک ڈاؤن کے درمیان بے سہارا و ضرورت مندوں کی حاجت روائی میں لگے کارکنوں کوہراسان کرنے اور انکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Published: undefined

یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے پیر کو جاری بیان میں بتایا کہ محترمہ واڈرا نے لکھنؤ کے بے سہارا و ضرورت مند افراد کے لئے راشن سے بھرا ٹرک ربھیجا ہے۔تاکہ ان کی مدد کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری مسلسل پوری راحت مہم کی نگرانی کررہی ہیں۔ صرف اترپردیش میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں جہاں شہری دقتوں کا سامنا کررہے ہیں ان کی مد د کی جارہی ہے۔

Published: undefined

ریاستی صدر نے کہا کہ لکھنؤ سمیت پوری ریاست میں کئی جگہ کمیونٹی کچن کا انتظام کیا گیا ہے۔ جہاں پر راشن کی ضرورت ہے ہم لوگ راشن پہنچا رہے ہیں۔ پوری ریاست میں پارٹی کے کارکنان جی جان لگا کر ضرورت مندوں کی حاجت روائی کررہے ہیں۔

Published: undefined

ایک دیگر بیان میں اجے کمار للو نے ریاستی حکومت پر کانگریس کارکنوں کو ہراساں کرنے اور ان کے خلاف غلط طریقے سے مقدمہ درج کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ اس ضمن میں خصوصی دھیان دیتے ہوئے خاطی افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ریلیف کاموں میں مشغول ریاستی سکریٹری سچن چودھری کو 11اپریل کو پولیس نے جیل بھیج دیا جبکہ تین اپریل کو گورکھپور میں جگدیش چوکی کے سپاہیوں نے ضلع صدر نرملا پاسوان کی گاڑی کی ہوا نکلا کر انہیں ہراساں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10اپریل کو بلیا شہر کوتوال وپن سنگھ نے ضلع کانگریس دفتر پہنچ کر وہاں چل رہے کمیونٹی کچن کو بند کرا دیا اور پارٹی ذمہ داروں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ وہیں اسی روز چندولی کے مغل سرائے صدر کوتوال گوپال داس گپتا نے کانگریس شہر صدر کی گاڑی کا چالا ن کردیا جبکہ اگلے دن مغل سرائے تھانہ انچارج شیوانند مشر نے پارٹی کارکن دشرتھ چوہان کو بے وجہ تھانے میں بٹھا کر انہیں ہراساں کیا۔

Published: undefined

اجے کمار للو نے کہا کہ نو اپریل کو مئو میں ایک کانگریس کارکن کی موت ہونے پر وشنو پرکاش کشوہاکو ان کے آخری رسوم کی ادائیگی میں شرکت کے لئے پا س نہیں دیا گیا جبکہ کہ اناج تقسیم کرنے سے بھی کانگریس کارکنوں کو روکا جارہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined