قومی خبریں

پرینکا گاندھی کی ’ایورسٹ فاتح‘ زہرہ چیروکپلی سے ملاقات، شاندار کامیابی پر دی مبارکباد

زہرہ چیروکپلی 2 بچوں کی ماں ہیں۔ ایورسٹ مہم کی تیاری کے لیے انہوں نے کئی سالوں تک تربیت حاصل کی اور چھوٹے چھوٹے پہاڑوں سے شروعات کرتے ہوئے ہمالیائی مہمات تک پہنچیں۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی&nbsp;’ایورسٹ فاتح‘ زہرہ اور ان کے خاندان کے ساتھ، تصویر سوشل میڈیا بشکریہ&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

پرینکا گاندھی ’ایورسٹ فاتح‘ زہرہ اور ان کے خاندان کے ساتھ، تصویر سوشل میڈیا بشکریہ @INCIndia

 

کیرالہ کی ایک مشہور کوہ پیما زہرہ چیروکپلی اتوار کو اپنے پورے خاندان کے ساتھ وائناڈ کی کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا سے ملنے پہنچیں۔ زہرہ ماؤنٹ ایورسٹ کو کامیابی کے ساتھ فتح کرنے والی کیرالہ کی تیسری خاتون ہیں۔ پرینکا گاندھی نے زہرہ کو ان کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے زہرہ کے پختہ عزم، ہمت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے ان کی اس کامیابی کو ملک بھر کی خواتین کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

Published: undefined

کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے ایورسٹ فاتح زہرہ چیروکپلی اور پرینکا گاندھی کی ملاقات کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ اپنی پوسٹ میں پارٹی نے لکھا کہ ’’کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے زہرہ چیروکپلی سے ملاقات کی اور ماؤنٹ ایورسٹ فتح کرنے کے شاندار کارنامے پر انہیں مبارکباد دی۔‘‘

Published: undefined

زہرہ بنیادی طور پر منجیری، ملپورم (کیرالہ) کی رہنے والی ہیں اور پیشے کے لحاظ سے ایچ آر کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں۔ زہرہ کو ایک کوہ پیما، راک کلائمبر اور ٹریول بلاگر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ مئی 2026 میں انہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی فتح کی اور ایسا کرنے والی کیرالہ کی تیسری خاتون بن گئیں۔ حالانکہ یہ ان کی دوسری کوشش تھی۔ پہلی کوشش کے دوران وہ ناکام رہی تھیں۔ ان کی پہلی ایورسٹ چڑھائی کی کوشش خراب موسم کی وجہ سے ادھوری رہ گئی تھی، لیکن انہوں نے دوبارہ کوشش کی اور 20 مئی 2026 کو کامیابی حاصل کر لی۔ زہرہ 2 بچوں کی ماں ہیں۔ ایورسٹ مہم کی تیاری کے لیے انہوں نے کئی سالوں تک تربیت حاصل کی اور چھوٹے چھوٹے پہاڑوں سے شروعات کرتے ہوئے ہمالیائی مہمات تک پہنچیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کیرالہ کے دورے پر تھیں۔ اس دوران انہوں نے وائناڈ میں پارٹی سے وابستہ افراد کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کلپیٹا کے پڈنجاراتھرا میں ضلع سطحی پلس پولیو ویکسینیشن مہم کا افتتاح کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے وائناڈ پارلیمانی حلقے کے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کی اور طلبہ کے لیے منعقدہ ’ایم ایل اے ایکسیلنس ایوارڈ‘ تقریب میں بھی شرکت کی۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined