قومی خبریں

پرینکا گاندھی نے اتر پردیش میں غذائی قلت کے معاملہ پر یوگی حکومت کو گھیرا

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ریاست کے بچوں میں غذائیت پر دھیان دینے کے بجائے حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما نفرت انگیز تقاریر کرنے میں مصروف ہیں۔

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے عدم تغذیہ کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافے کو لے کر ریاست کی یوگی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ ریاست کے بچوں میں غذائیت پر دھیان دینے کے بجائے حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما نفرت انگیز تقاریر کرنے میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

اتر پردیش کے بچوں میں غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرنے والی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے واڈرا نے بدھ کو کہا کہ ریاست میں غذائیت کی کمی کی وجہ سے صورتحال بگڑ رہی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ اطلاعات کے مطابق اتر پردیش میں ملک میں سب سے زیادہ 4 لاکھ غذائی قلت کے شکار بچے ہیں۔ اتر پردیش کی 60 سے زیادہ اسمبلی حلقوں میں غذائی قلت کی صورتحال خوفناک ہے۔ لیکن بی جے پی لیڈران ان مسائل پر بات نہیں کریں گے۔ ان کی تقریروں میں نفرت کی بات ہے، بچوں کی غذائیت کی بات غائب ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے اعداد و شمار کے حوالے سے شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں چھ ماہ سے چھ سال کی عمر کے 9.27 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ان میں سے 3.98 لاکھ بچے اتر پردیش میں ہیں۔ یہی نہیں ایودھیا میں پانچ سال سے کم عمر کے پچاس فیصد سے زیادہ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined