قومی خبریں

پرینکا گاندھی ہی یوپی کانگریس کا چہرہ: سلمان خورشید

سلمان خورشید نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا ریاست میں کانگریس کا چہرہ ہیں اور وہی اسمبلی انتخابات میں اترپردیش کانگریس کی قیادت کریں گے۔

پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مینو فیسٹو کمیٹی کے سربراہ سلمان خورشید نے اتوار کو کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اسمبلی انتخاب میں اترپردیش کانگریس کی قیادت کریں گی۔ سلمان خورشید نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا ریاست میں کانگریس کا چہرہ ہیں اور وہی اسمبلی انتخابات مین اترپردیش کانگریس کی قیادت کریں گے۔

Published: undefined

سلمان خورشید نے کہا کہ پرینکا گاندھی واڈرا کی ہدایت پر پوری ریاست میں پارٹی کی مقبولیت کا تاثر لیا گیا ہے۔ اور ان کے قیادت میں کانگریس کا منشور تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنا منشور پوری ریاست میں دورہ کرنے کے بعد عوام الناس کے مسائل کا تاثر کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔ منشور میں کسان، نوجوان اور خواتین سمیت سماج کے ہر طبقے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ حقیقت میں یہ انتخابی منشور عوام کی من کی بات پر تیار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایک سوال کے جواب میں سلمان خورشید نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں برہمنوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پارٹی کے پاس پرمود تیواری اور راجیش مشرا جیسے متعدد بڑے برہمن چہرے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پوری ریاست کا برہمن سماج کانگریس پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پریس کانفرنس میں پی ایل پنیا اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ نسیم الدین صدیقی بھی موجود رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined