
وزیر اعظم نریندر مودی (فائل تصویر)
وزیر اعظم نریندر مودی رواں ماہ یورپ کے 4 ممالک کے اہم دورے پر جائیں گے۔ مجوزہ پروگرام کے مطابق وہ 17-15 مئی تک نیدرلینڈ، 17 مئی کو سویڈن، 19-17 مئی تک ناروے اور 20-19 مئی تک اٹلی کا دورہ کریں گے۔ ان 4 ممالک کے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، تجارت، تکنیکی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری جیسے کئی امور پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ نظریات اور مفادات میں بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے بڑھتے دباؤ کے درمیان ہندوستان-یورپ تعلقات نے مسلسل مستحکم ترقی کی ہے۔ اب یورپ کے ان 4 ممالک کا دورہ بھی اسی پیش رفت کی جانب ایک اور قدم مانا جا رہا ہے۔ امریکہ کے ساتھ کم ہوتے بھروسے کے بعد یورپی ممالک ہندوستان کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں، کیونکہ ایشیا میں ہندوستان کے ساتھ شراکت داری فریقین کے لیے ایک فائدہ مند سودا ثابت ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان کے نیدرلینڈ، سویڈن، ناروے اور اٹلی کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ یہ یورپی ممالک ہندوستان کے اہم تجارتی شراکت دار ہیں، نیدرلینڈ یورپی یونین میں سب سے بڑا، اٹلی چوتھا، سیمی کنڈکٹر، آبی انتظام، دفاع، گرین انرجی، جدت طرازی اور ماحولیات جیسے شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے اس دورے سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسچن اسٹاکر نے گزشتہ ماہ 17-14 اپریل کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ ان کا پہلا اہم دورہ تھا، جس میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ بھی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر انالینا بیربوک (جرمنی کی سابق وزیر خارجہ) نے بھی گزشتہ ماہ 28-27 اپریل کو ایک روزہ سرکاری دورہ کیا۔ انہوں نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی تھی۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی یہ ملاقاتیں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined