قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کا امریکہ پہنچنے پر شاندار استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی کا طیارہ آج صبح واشنگٹن ہوائی اڈے پر اترا ، جہاں امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے ان کا استقبال کیا

وزیر اعظم مودی کا امریکہ پہنچنے پر شاندار استقبال
وزیر اعظم مودی کا امریکہ پہنچنے پر شاندار استقبال 

واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی کا طیارہ آج صبح واشنگٹن ہوائی اڈے پر اترا ، جہاں امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے ان کا استقبال کیا۔

Published: undefined

سندھو کے ساتھ کے ساتھ وزیر اعظم مودی کا استقبال کرنے کیلئے بریگیڈیئر انوپ سنگھل ، ایئر کموڈور انجن بھدر ، نیول اتاشی کموڈور نربھیا باپنا اور امریکی ڈپٹی اسٹیٹ آف مینجمنٹ اینڈ ریسورسز ٹی ایچ برائن میک کین بھی ائیر پورٹ پہنچے۔ اس کے ساتھ ہی مودی کے استقبال کے لیے ہندوستانی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی ہاتھوں میں ترنگا لیے ہوائی اڈے کے باہر موجود تھی۔ ہوائی اڈے سے نکلنے کے بعد مودی نے جوائنٹ بیس اینڈریوز کے باہر ان (مودی) کے منتظر ہندوستانیوں کی طرف سے ان کی مبارکباد قبول کی۔

Published: undefined

اس کے بعد مودی واشنگٹن کے ایک ہوٹل پہنچے جہاں ان کا ہندوستانی برادری کے لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی 23 ستمبر کو امریکی وقت کے مطابق صبح 9:40 بجے (بھارتی وقت کے مطابق 7:15 بجے) مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کریں گے۔ جن کمپنیوں کے سی ای او مودی ملیں گے ان میں کوالکم کے صدر اور سی ای او ، ایڈوب کے صدر ، فرسٹ سولر کے سی ای او ، جنرل ایٹمکس کے صدر اور سی ای او اور بلیک اسٹون کے بانی شامل ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو صبح 11.15 بجے پالم ایئر فورس ہوائی اڈے سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ وفد میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال ، سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا اور دیگر اعلیٰ سینئر حکام وفد میں ان کے ساتھ امریکہ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر پہلے ہی امریکہ پہنچ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined