قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے پرگتی میدان میں ٹنل روٹ کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو راجدھانی دہلی کے مشہور نمائشی مقام پرگتی میدان علاقے میں زیر زمین روٹ کے ایک کوآرڈینیٹڈ نیٹ ورک کا افتتاح کیا

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو راجدھانی دہلی کے مشہور نمائشی مقام پرگتی میدان علاقے میں زیر زمین روٹ کے ایک کوآرڈینیٹڈ نیٹ ورک کا افتتاح کیا۔

Published: undefined

افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر تجارت اورصنعت پیوش گوئل اورپٹرولیم اورشہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔ مودی نے پرگتی میدان کے زیر زمین روٹ کا باضابطہ افتتاح کرنے کے بعد اس کا معائنہ کیا اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

Published: undefined

گاڑیوں کی آمدورفت کی سہولت کے لئے ان زیر زمین روٹ اور انڈر پاس کے شروع ہونے سے انڈیا گیٹ سے مشرقی دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد تک کا سفر زیادہ آسان ہو جائے گا اور بھیڑ اور جام کا مسئلہ دور ہو جائے گا۔

اس کی تعمیر مکمل طور پرمرکزی حکومت کی جانب سے کی گئی ہے اور اس پر 920 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ اس میں بارش کے پانی کی نکاسی ، کلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی اورجدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined