قومی خبریں

سالِ نو پر صدر کووند، پی ایم مودی، ممتا بنرجی، راہل، پرینکا کی مبارکباد

2020 کی آمد پر نیک خواہشات پیش کرنے والی کچھ اہم سیاسی شخصیات میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، پی ایم نریندر مودی، کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی وغیرہ شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے اور مختلف سیاسی ہستیوں نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکبادیاں پیش کی ہیں۔ 2020 کی آمد پر نیک خواہشات پیش کرنے والے کچھ اہم سیاسی شخصیات میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، پی ایم نریندر مودی، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی شامل ہیں۔ ان شخصیات نے ٹوئٹ کے ذریعہ عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

Published: 01 Jan 2020, 12:12 PM IST

صدر جمہورہی رام ناتھ کووند نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’نئے سال کی دل کی گہرائی سے مبارکباد۔ سال 2020 کی آمد اور نئی دہائی کی شروعات کے موقع پر ہم سب اپنے اس عزم کو دہرائیں کہ ہم ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کرنے کے لیے متحدہ ہو کر آگے بڑھیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’میری خواہش ہے کہ نیا سال آپ سبھی کی زندگی میں خوشحالی لائے۔‘‘

Published: 01 Jan 2020, 12:12 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے 2020 میں چین سکون اور خوشحالی کی تمنا کرتے ہوئے ملک کے باشندوں کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’2020 بہترین ہے، آپ کے لیے یہ سال خوشی اور کامرانی سے بھرا ہو۔ سبھی صحت مند ہوں اور سب کی امیدیں پوری ہوں‘‘۔ آخر میں پی ایم مودی نے لکھا ’’آپ سبھی کو سال 2020 کی دلی مبارکباد۔‘‘

Published: 01 Jan 2020, 12:12 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نئے سال 2020 کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آئیے ہم سب نئے سال کا آغاز ہریالی سے کریں۔‘‘ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں عوام کی خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’نیا سال 2020 نئی امیدکے ساتھ، ایک نیا سویرا اور سب کے لئے خوشی لے کر آیا ہے۔ نئے سال کی مبارکباد‘‘۔ اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ ممتا بنرجی نے ایک تصویر بھی ڈالی ہے جس میں لکھا ہوا ہے ’’ ہم اس برس کاآغاز ہریالی سے کریں۔ قدرت کو ہماری ضرورت ہے، جتنی ہمیں اس کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: 01 Jan 2020, 12:12 PM IST

کانگریس کے سابق قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی نئے سال کے موقع پر لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے رات 12 بجے کے ٹھیک بعد کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آپ سبھی کو نئے سال کی مبارکباد۔ یہ سال آپ کے لیے خوشگوار گزرے۔‘‘

Published: 01 Jan 2020, 12:12 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سالِ نو کے پیش نظر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ ’’سبھی کو نئے سال کی نیک خواہشات۔ آپ سب کو نیا سال بہت بہت مبارک۔‘‘ کانگریس کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی اس موقع پر ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے ’’یہ نیا سال ہمارے لیے امن و خیر سگالی کا سال ثابت ہو اور صحت بخش بھی ہو۔‘‘ ساتھ ہی اس ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’اس نئے سال میں ہم اپنی آواز حکومت (کی عوام مخالف پالیسیوں) کے خلاف اٹھاتے رہیں گے۔‘‘

Published: 01 Jan 2020, 12:12 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Jan 2020, 12:12 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز