قومی خبریں

مغربی بنگال میں بھی ’یو سی سی‘ نافذ کرنے کی تیاری، عوام سے مشورہ لینے کی تجویز!

اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی تجویز کو عوامی نمائندگی یعنی عام لوگوں سے موصول ہونے والی تجاویز اور اعتراضات کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی)، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی)، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

مغربی بنگال حکومت بھی اتراکھنڈ حکومت کی طرح یونیفارم سول کوڈ یعنی ’یو سی سی‘ نافذ کرنے کی سمت میں آگے بڑھتی نظر آ رہی ہے۔ مجوزہ قانون کا مسودہ تیار کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ریاست کی یو سی سی کمیٹی کی پہلی میٹنگ 3 ستمبر کو دہلی واقع مغربی بنگال ریاستی گیسٹ ہاؤس میں ہوئی۔ میٹنگ میں مغربی بنگال کے لیے یکساں سول کوڈ کے خاکہ اور اس کے نفاذ کی مکمل صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اب اس عمل میں عام لوگوں کی رائے اور تجاویز بھی شامل کرے گی۔ اس کے لیے جلد ہی ایک ویب سائٹ تیار کی جائے گی اور ای میل کے ذریعہ بھی لوگوں سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی تجویز کو عوامی نمائندگی یعنی عام لوگوں سے موصول ہونے والی تجاویز اور اعتراضات کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔