قومی خبریں

’یکساں سول کوڈ بل‘ مدھیہ پردیش اسمبلی کے اِسی اجلاس میں لانے کی تیاری، وزیر اعلیٰ نے دیا اشارہ

وزیر اعلیٰ موہن یادو آج اسمبلی پہنچے اور سب سے پہلے انھوں نے سابق وزیر اعلیٰ کیلاش ناتھ کاٹجو کے یوم پیدائش پر انھیں یاد کیا۔ کیلاش ناتھ کی تصویر پر انھوں نے عقیدت کا پھول بھی پیش کیا۔

<div class="paragraphs"><p>موہن یادو / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

موہن یادو / تصویر آئی اے این ایس

 
IANS

بی جے پی حکمراں ریاستوں میں ایک ایک کر یکساں سول کوڈ نافذ کیے جانے کی کوششیں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ کچھ ریاستوں کی اسمبلیوں میں یو سی سی بل پیش کیا جا چکا ہے، اور کچھ میں پیش کیے جانے کی تیاری ہے۔ اتراکھنڈ میں تو یو سی سی نافذ بھی ہو چکا ہے، اور اب مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت اس کے نفاذ کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے یکساں سول کوڈ سے متعلق ایک اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھگوان مہاکال نے چاہا تو اسمبلی کے اسی اجلاس میں یکساں سول کوڈ پاس ہوگا۔‘‘ اسی کے ساتھ انھوں نے نیٹ امتحان سے متعلق سبھی انتظامات پر خصوصی طور سے توجہ دینے کی بات بھی کہی ہے۔ حالانکہ یکساں سول کوڈ سے متعلق دیے گئے ان کے بیان کو لوگ بہت اہم تصور کر رہے ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ موہن یادو آج اسمبلی پہنچے اور سب سے پہلے انھوں نے سابق وزیر اعلیٰ کیلاش ناتھ کاٹجو کے یوم پیدائش پر انھیں یاد کیا۔ کیلاش ناتھ کی تصویر پر انھوں نے عقیدت کا پھول بھی پیش کیا۔ اسی دوران انھوں نے یکساں سول کوڈ کے بارے میں اپنا نظریہ میڈیا کے سامنے رکھا۔ انھوں نے بتایا کہ اسمبلی کے اسی اجلاس میں یکساں سول کوڈ بل پیش ہوگا۔ اس کے علاوہ اسمبلی اجلاس میں حکومت کئی اہم اور موجودہ حالات پر مبنی ایشوز بھی لے کر آ رہی ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں واضح لفظوں میں کہا کہ ’’بابا مہاکال کے کرم سے یو سی سی بل اسی اجلاس میں ضرور پاس ہوگا۔‘‘

Published: undefined