قومی خبریں

بابری مسجد: سپریم کورٹ میں روزانہ سماعت اور ایودھیا میں مندر تعمیر کے لئے تیاریاں تیز!

وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے کہا، ’’ہم پہلے ہی تقریباً 70 فیصد کام مکمل کر چکے ہیں، جس سے رام مندر کا گراؤنڈ فلور تیار ہو جائے گا۔‘‘

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

ایودھیا: بابری مسجد-رام مندر اراضی تنازعہ پر سماعت میں تیزی آنے کے بعد وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے بھی مندر تعمیر کے لئے سنگ تراشی کے کام کو تیزی سے کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے کہا، ’’پتھر تراشنے کے کام میں تیزی لانے کا فیصلہ ایودھیا تنازعہ معاملہ کی روزانہ سماعت کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد لیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

ایودھیا میں سنگ تراشی کے کام میں تیزی لانے کے وی ایچ پی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بعد یہ محسوس ہوتا ہے کہ یا تو ان ہندو پرست قوتوں کو پہلے سے ہی معلوم ہے کہ سپریم کورٹ سے کیا فیصلہ آنے والا ہے یا پھر انہیں مودی حکومت کی طرف سے یہ یقین دہانی ملی ہوئی ہے کہ اگر فیصلہ مسجد کے حق میں آیا تو اسے پارلیمنٹ سے تبدیل کرا لیا جائے گا۔

Published: undefined

ویسے، ہندو نواز قوتوں کی اس حرکت کو عدالت پر دباؤ بنانے کا ایک حربہ بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کاریگروں کی کمی کے باعث پتھروں کو تراشنے کا کام بند پڑا ہوا تھا۔

Published: undefined

اب 10-12 کاریگر نکاشی دار سلیبوں کی صاف صفائی میں مصروف ہیں، جن پر برسوں سے دھول کی پرت جمی ہوئی ہے۔ ورک شاپ میں رکھے پتھر کے سلیب اور مجوزہ مندر کے لئے رکھے گئے کھمبوں کو بھی صاف کیا جا رہا ہے اور چمکایا جا رہا ہے۔ وی ایچ پی کے مطابق بقیہ پتھروں کو بھی تراشنے کے لئے جلد ہی راجستھان سے اور کاریگروں کو لاکر کام پر رکھا جائے گا۔

Published: undefined

وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے کہا، ’’ہم پہلے ہی تقریباً 70 فیصد کام مکمل کر چکے ہیں، جس سے رام مندر کا گراؤنڈ فلور تیار ہو جائے گا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’جب سے سپریم کورٹ میں سماعت میں تیزی آئی ہے تبھی سے رام کے بھگتوں میں جوش نظر آ رہا ہے۔ ورک شاپ میں ایک مرتبہ پھر سے ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ مندر کے لئے نقاشی دار پتھر کی شیٹز اور کھمبوں کو صاف کیا جا رہا ہے۔ بات چیت جاری ہے اور تیزی سے پتھر تراشنے کا فیصلہ ایودھیا اور دیگر مقامات پر موجود سنتوں کے مشورے کے مطابق ہوگا۔‘‘

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ رام جنم بھومی نیاس، وی ایچ پی اور ایودھیا کے سادھو سنت جلد ہی میٹنگ کر کے پتھر تراشنے کے کام میں تیزی لانے کے لئے کوئی قدم اٹھائیں گے۔

Published: undefined

رام جنم بھومی نیاس کے سربراہ مہنت نرتیہ گوپال داس نے بھی پتھروں کو تراشنے کے کام میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ گوپال داس نے کہا، ’’ہم امید کرتے ہیں کہ نومبر تک سماعت (سپریم کورٹ میں) ختم ہو جائے گی اور ایودھیا میں رام مندر تعمیر کا راستہ صاف ہو جائے گا۔ لہذا پتھروں کو تراشنے کے کام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: undefined

وی ایچ پی کو پورا بھروسہ ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی سبکدوشی سے قبل نومبر تک سپریم کورٹ ایودھیا معاملہ پر اپنا فیصلہ سنا دے گا۔ اسے یہ بھی بھروسہ ہے کہ عدالت کا فیصلہ مندر کے حق میں ہی ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined