قومی خبریں

منی پور میں حکومت سازی کی سرگرمیاں تیز، صدر راج ختم ہونے سے پہلے بی جے پی کے ایم ایل اے دہلی طلب

ریاستی بی جے پی صدر سمیت منی پور کے 20 سے زیادہ بی جے پی ایم ایل اے مرکزی قیادت کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ قبل ازیں منی پور بی جے پی کے صدر نے حکومت سازی کا اشارہ دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>منی پور کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر این بیرین سنگھ</p></div>

منی پور کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر این بیرین سنگھ

 

شمال مشرقی ریاست منی پور میں حکومت سازی کے حوالے سے دوڑ بھاگ تیز ہو گئی ہے۔ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے منی پور سے تمام این ڈی اے ممبران اسمبلی کو دہلی طلب کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تمام ایم ایل اے کو آج (2 فروری) دوپہر 2 بجے سے پہلے راجدھانی دہلی میں موجود رہنے کو کہا گیا تھا۔ ایسے حالات میں سبھی ایم ایل اے یکم فروری کو ہی منی پور سے دہلی کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔

Published: undefined

منی پور بی جے پی کے 20 سے زیادہ ممبران اسمبلی، ریاستی یونٹ کے صدر سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی پہنچ چکے ہیں۔ قبل ازیں منی پور بی جے پی کے صدر ادھیراجمیوم شاردا دیوی نے امپھال ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے کہا کہ این ڈی اے کے تمام ممبران اسمبلی کو طلب کیا ہے۔ہمیں امید ہے اور یقین ہے کہ ریاست میں عوام کی حکومت بنے گی۔ وہیں ریاست کےسابق وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا کہ چونکہ این ڈی اے اتحادیوں کے تمام ممبران اسمبلی کو میٹنگ کے لیے طلب کیا جا رہا ہے، اس لیے مجھے مثبت نتیجہ کی امید ہے۔ اس سے قبل بی جے پی کے تمام ممبران اسمبلی کی میٹنگ ہوئی تھی۔ صدر راج 12 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔ آئیے مثبت ردعمل کی امید کریں۔

Published: undefined

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ اقتدار میں ہوتے تو کیا صورتحال مختلف ہوتی؟ جس پرانہوں نے جواب دیا کہ حکومت ایک باقاعدہ عمل ہے، میں نے منی پور کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کی پوری کوشش کی۔ پہاڑیوں اور وادیوں دونوں میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔ دریں اثنا لامسانگ حلقہ کے ایم ایل اے ایس راجن سنگھ نے کہا کہ حکومت سازی کا امکان ہے حالانکہ مرکزی قیادت ریاست کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد رہنما کا انتخاب کرے گی۔ میٹنگ پیر کی شام کو ہونے کا امکان ہے۔ ایم ایل اے ایچ ڈنگو نے کہا کہ میٹنگ پیر کی شام کو ہونے والی ہے لیکن ابھی تک ایجنڈے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہلی پہنچنے کو کہا گیا تھا۔

Published: undefined

اُدھر کھرائی حلقہ کے ایم ایل اے ایل سوسندرو نے کہا کہ انہیں دہلی میں میٹنگ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں بی جے پی اور این ڈی اے کے باقی ممبران اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔ دریں اثنا نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) ریاستی یونٹ کے صدر لورہو ایس پیفوجے نے کہا کہ حکومت سازی کے بارے میں کچھ بھی یقینی نہیں ہے۔ ہمیں صرف ملاقات کے لیے بلایا گیا ہے۔ این پی پی کے ناگا ایم ایل اے جے پامی نے کہا کہ آئیے بہتر کی امید کریں۔ ہاں، ہمیں بلایا گیا ہے، ہم سب این ڈی اے کے اتحادی ہیں، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مئی 2023 سے لے کر اب تک منی پور میں میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان ہوئے نسلی تشدد 260 سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسی بحران کے دوران گزشتہ برس 13 فروری کو این بیرن سنگھ  کے وزیر اعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد مرکزی حکومت نے ریاست میں صدر راج نافذ کر دیا تھا۔ موجودہ منی پور اسمبلی کی میعاد 2027 تک ہے حالانکہ اسے معطل رکھا گیاہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined