قومی خبریں

شہری گھروں ہی میں رہنے کو ترجیح دیں: عبدالقیوم شاکر القاسمی 

عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے کہا کہ جن ممالک میں یہ وباء عام ہوئی وہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ اس مرض سے تحفظ کا سب سے اچھا اور مؤثر طریقہ ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنا ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

حیدر آباد: عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نظام آباد (تلنگانہ) نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے گھروں ہی میں رہنے کو ترجیح دیں۔ کسی عام ضرورت کی خاطر بھی باہر نہ نکلیں حکومتی سطح پر اور اکابرین علماء کی بھی بار بار گزارشات سامنے آرہی ہیں کہ عوامی مقامات پر ہرگز ہرگز نہ جائیں، کیونکہ یہ وائرس ایک دوسرے کو چھونے سے ہی پھیلتا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ دو دن سے مقامی صحت عامہ ٹیموں کی جانب سے زور دیا جارہا ہے، مگر پھر بھی لوگ اس کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ احتیاط کو اہمیت دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اکابر علماء مولانا سید ولی اللہ قاسمی، مولانا مفتی سعید اکبر، مولانا خضر احمد خان، مولانا مفتی رئیس منہاج قاسمی، مولانا مفتی عبدالماجد قاسمی اور دیگر علماء اس سلسلہ میں متفکر ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ ہر دس بارہ منٹ پر ہاتھ دھوتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں یہ وباء عام ہوئی وہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ اس مرض سے تحفظ کا سب سے اچھا اور مؤثر طریقہ ایک دوسرے سے دوری اختیار کی جائے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مولانا سید ارشد مدنی اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ جمعیۃ علماء و دیگر مذہبی تنظیموں نے بھی مشورہ دیا ہے کہ اپنے اپنے گھروں میں ہی نمازیں ادا کریں۔ چند ایک افراد جو محلہ ہی کے ہوں، وہی لوگ مسجد میں باجماعت نماز پڑھیں، باقی عامۃ المسلمین اپنے اپنے گھروں ہی میں نمازیں ادا کریں۔ گھروں میں بھی تلاوت قرآن توبہ واستغفار نمازوں اور ذکر واذکار کے ذریعہ رجوع الی اللہ میں لگے رہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined