قومی خبریں

اگر نام بدلنا مسائل کا حل ہے، تو سبھی لوگ اپنا نام ’رام ‘ رکھ لیتے ہیں: ہاردک

اترپردیش کے سنبھل میں ’’ کلک مہوتسو۔2018‘‘ میں شرکت کرنے آئے پٹیل نے صحافیوں سے کہا کہ یوگی حکومت شہروں کا نام بدلنے میں لگی ہے۔ نام بدلنے سے کچھ نہیں ہونے والا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سنبھل: گجرات کے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ شہروں کا نام تبدیل کرنے سے ملک میں غریبی اور بے روزگاری دور نہیں ہوگی۔

اترپردیش کے سنبھل میں ’’کلک مہوتسو۔2018‘‘ میں شرکت کرنے آئے پٹیل نے صحافیوں سے کہا کہ یوگی حکومت شہروں کا نام بدلنے میں لگی ہے۔ نام بدلنے سے کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ پورے ملک کے لوگوں کا نام ’رام‘ رکھنے سے کیا ہوگا۔ ملک کی غریبی، بے روزگاری سے آزادی ضروری ہے۔ یوگی حکومت نے گذشتہ دوسال میں ریاست میں کوئی کام نہیں کیا۔

Published: undefined

اترپردیش حکومت کے ذریعہ فیض آباد کا نام ایودھیا اور الہ آباد کا نام پریاگ راج کیے جانے پر پٹیل نے کہا کہ اگر نام بدلنا مسائل کا حل ہے۔ تو سبھی لوگ اپنا نام ’’رام ‘‘ رکھ لیتے ہیں۔

پاٹیدار لیڈر نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اترپردیش میں کیمپ کا انعقاد کریں گے۔ وہ یوگی حکومت کی بدعنوانی کو اجاگر کرنے کے لئے تحریک چلائیں گے۔ اترپردیش سے ہی ملک کی سیاست کا رخ طے ہوتا ہے۔ یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ پٹیل نے دعوی کیا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ایودھیا میں رام مندر تعمیر بی جے پی کا انتخابی ایجنڈا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی تنازعہ، رافیل سودا اور ملک کی بگڑی معیشت سے لوگوں کا دھیان ہٹانے کے لئے بی جے پی رام مندر کا معاملہ اٹھا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined