قومی خبریں

تمل ناڈو میں برڈ فلو کی دستک، نمکّل کے پولٹری فارم میں ہائی الرٹ

بائیو سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں، گاڑیوں کو ڈِس انفیکٹ کیا جا رہا ہے اور تمام کام ویٹرنری کالج و محکمہ حیوانات کے پروٹوکول کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>پولٹری فارم، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

پولٹری فارم، تصویر/آئی اے این ایس

 

تمل ناڈو حکومت کے ذریعہ ریاست کے کچھ حصوں میں ایویئن انفلوئنزا کے معاملے سامنے آنے اور غیر معموملی طور پر پرندوں کی ہلاکتوں کی رپورٹ کے بعد ریاست گیر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ اس کے بعد نمکل ضلع کے پولٹری فارموں نے بائیوسیکورٹی اور صاف صفائی کے اقدامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔ حالانکہ نمکل میں اب تک کوئی آؤٹ بریک نہیں پایا گیا ہے، لیکن کسان اور افسران ضلع کے پولٹری سیکٹر کو محفوظ رکھنے کے لیے پہلے سے ہی قدم اٹھا رہے ہیں۔ یہ سیکٹر ہندوستان میں انڈوں کی پیداوار اور برآمدات کے بڑے مراکز میں سے ایک ہے۔

Published: undefined

افسران کا کہنا ہے کہ نگرانی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ یہ بہت زیادہ پھیلنے والا وائرس اس بہتر انداز میں منظم فارم ایکوسسٹم میں کسی بھی طرح سے داخل نہ ہو پائے۔ نمکل میں کام کے بڑے پیمانے اور لوگوں، گاڑیوں اور سامان کی مسلسل نقل و حرکت کو دیکھتے ہوئے چھوٹی سی بھی لاپرواہی خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔ نتیجتاً خطرے کو کم کرنے کے لیے سخت قدم اٹھائے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں صفائی مہم تیز کر دی گئی ہے اور فارم میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نگرانی سسٹم کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ فارم کے اندر صرف ضروری لوگوں کو ہی جانے کی اجازت ہے اور نئے آنے والوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فارم میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو اچھی طرح سے ڈِس انفیکٹ (جراثیم سے پاک) کیا جا رہا ہے اور تمام کام ویٹرنری کالج اور محکمہ حیوانات کے ذریعہ بتائے گئے پروٹوکول کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

آل انڈیا پولٹری پروڈکٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  کے سکریٹری ولسن پرمیشورن نے کہا کہ نمکل کی پولٹری بیلٹ پورے سال بائیوسیکورٹی قوانین کی پابندی کرتی ہے، لیکن جب بھی الرٹ جاری ہوتا ہے تو اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے وقت میں کسان، مالک اور افسران مل کر کام کرتے ہیں۔ ہم صاف صفائی میں اضافہ کرتے ہیں اور داخلے کو سختی سے کنٹرول کرتے ہیں تاکہ یہ بیماری ہمارے فارم تک نہ پہنچے۔

Published: undefined

پولٹری مالکان نے تصدیق کی ہے کہ جراثیم کشی کی فریکوئنسی دوگنی کر دی گئی ہے۔ ہر 15 روز کے بجائے اب ہر ہفتے میں ایک بار صفائی کی جاتی ہے۔ چونکہ نمکل سے انڈے باقاعدگی سے مقامی اور بین الاقوامی بازاروں میں برآمد کیے جاتے ہیں، اس لیے فارم کو حفاظتی اقدامات کی کئی تہوں (لیئرس) کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس میں حفظان صحت کے سخت معیارات اور مسلسل نگرانی شامل ہیں۔

Published: undefined

تروپور کے ایک پولٹری کسان نے بتایا کہ کمرشل فارم کے اندر کنٹرول شدہ ماحول انفیکشن کے خطرے کو کافی کم کر دیتا ہے۔ کیونکہ ہمارے بائیوسیکورٹی سسٹم پورے سال کام کرتے ہیں۔ کھلے مقامات پر رہنے والے پرندوں کے مقابلے میں ہمارے فارم بہت کم غیر محفوظ ہیں۔ اس درمیان محکمہ حیوانات کے ویٹرنری ڈاکٹر معمول کا معائنہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ معائنہ عام طور پر ہر 10 سے 15 روز میں ہوتا ہے، لیکن اگر تشویش کی کوئی علامت پائی جاتی ہے تو روزانہ دوروں کا انتظام کیا جائے گا۔ افسران نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع محفوظ ہے، لیکن نمککل کی اہم پولٹری انڈسٹری کے تحفظ کے لیے چوکسی سب سے زیادہ ضروری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined