قومی خبریں

پونچھ تصادم دسویں روز میں داخل، مقامی لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی اپیل

فوجی سربراہ نرونے نے منگل کے روز پونچھ اور راجوری اضلاع میں لائن آف کنٹرول کے مورچوں کا دورہ کرکے تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہیں فوجی افسروں نے بھی تازہ صورتحال کے متعلق بریفنگ دی۔

تصویر یو این ائی
تصویر یو این ائی 

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے نار خاص جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جھڑپ بدھ کو مسلسل دسویں روز بھی جاری ہے۔ دریں اثنا حکام نے مقامی لوگوں سے اپنے گھروں تک ہی محدود رہنے کی اپیل کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے نار خاص جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جھڑپ بدھ کو دسویں روز بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کی تلاش کے لئے آپریشن کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

حکام نے منگل کے روز مزید پانچ مشتبہ افراد کو محاصرے میں پھنسے ملی ٹنٹوں کو غذا و دیگر سہولیات بہم پہنانے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے کم از کم آٹھ افراد کو ان ملی ٹنٹوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیادں پر تلاشی آپریشن کے دوران کم از کم آٹھ افراد کو ان بھاری ہتھیاروں سے لیس ملی ٹنٹوں کو غذا و دیگر سپورٹ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

نار خاص جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹئں کے درمیان 11 اکتوبر سے جاری جھڑپوں میں اب تک دو جے سی اووز سمیت نو فوجی جوان جان بحق ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پانچ سے آٹھ ملی ٹنٹوں کا ایک گروپ سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مصروف ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ فوج، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے پیرا کمانڈوز کے ساتھ مینڈھر کے نار خاص جنگل میں چھپے ان ملی ٹنٹوں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن پہلے ہی شروع کر دیا ہے اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا ضلع ہیڈکوارٹر پونچھ کو راجوری اور جموں کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ کو بمبر گلی اور جڑاں والی گلی کے مقامات پر بدستور بند رکھا گیا ہے۔ فوجی سربارہ ایم ایم نرونے نے منگل کے روز پونچھ اور راجوری اضلاع میں لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کرکے تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہیں فوجی افسروں نے بھی تازہ صورتحال کے متعلق بریفنگ دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined