
تیجسوی یادو / ویڈیو گریب
بہار میں راجیہ سبھا انتخاب کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ راجدھانی پٹنہ میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اسمبلی احاطہ میں مہاگٹھ بندھن کے لیڈران سے ملاقات کی اور انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر راجیہ سبھا کی پانچویں سیٹ کے متعلق اتفاق رائے بنانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
Published: undefined
اس دوران اے آئی ایم آئی ایم بہار کے ریاستی صدر اختر الایمان نے بھی تیجسوی یادو سے ملاقات کی۔ اس کے بعد اختر الایمان نے کہا کہ ان کی پارٹی پہلے سے راجیہ سبھا سیٹ کے لیے دعویداری کر چکی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ مہاگٹھ بندھن ان کے امیدوار کی حمایت کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک دوسرے کی ضرورت پڑے گی، اس لیے اس بار حمایت ملنی چاہیے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن پوری تیاری میں ہے اور بہار کی پانچویں راجیہ سبھا سیٹ کے لیے امیدوار اتارا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نمبر ان کے حق میں ہیں اور وہ انتخاب میں جیت حاصل کریں گے۔ امیدوار کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ حالانکہ اے آئی ایم آئی ایم کی حمایت پر انہوں نے غور کرنے کی بات کہی ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب این ڈی اے میں بھی سیٹ کی تقسیم کے متعلق بات چیت جاری ہے۔ 27 اور 28 فروری کو سینئر لیڈران کی میٹنگ متوقع ہے، جس میں حتمی فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور وزیر وجے کمار چودھری نے کہا کہ پارٹی کے اندر بات چل رہی ہے اور سب طے ہونے کے بعد میڈیا کو مطلع کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
اس درمیان اپیندر کشواہا کی پارٹی آر ایم ایل اے اور چراغ پاسوان کی پارٹی آر ایل جے پی نے بھی اپنی اپنی دعویداری پیش کر دی ہے، جس کی وجہ سے سیٹ کو لے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ راجیہ سبھا کی پانچویں سیٹ کے لیے دونوں اتحادوں میں حکمت عملی سے متعلق میٹنگوں کا دور جاری ہے۔ آنے والے دنوں میں امیدواروں کے نام سامنے آنے کے ساتھ ہی سیاسی تصویر مزید واضح ہو جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined