تصویر آئی اے این ایس
سنبھل: اتر پردیش کے سنبھل میں جامع مسجد کے قریب پولیس چوکی کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے۔ جمعہ کو نماز کے بعد پولیس محکمے نے جامع مسجد کے پاس خالی میدان کی پیمائش کی اور چونے سے نشانات لگائے۔
سنبھل کے اے ایس پی شریش چندر نے کہا کہ علاقے کی حساسیت اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں ایک مستقل پولیس چوکی بنائی جا رہی ہے۔ یہ چوکی پولیس اہلکاروں کے قیام اور سکیورٹی کے بہتر انتظامات کے لیے اہم ثابت ہوگی۔
Published: undefined
پیمائش کے دوران جامع مسجد کمیٹی کے اراکین اور مقامی لوگ اپنے زمین کے کاغذات لے کر وہاں پہنچے۔ پولیس نے بتایا کہ ان کاغذات کی جانچ کی جائے گی۔ پولیس ٹیم نے اس مقام کی پیمائش مکمل کر لی ہے جہاں چوکی تعمیر کی جائے گی اور چونے سے نشان لگا دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 24 نومبر کو سنبھل میں تشدد کے واقعات ہوئے تھے، جس کے بعد پولیس انتظامیہ نے علاقے میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بھی بات چیت کی گئی ہے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
Published: undefined
دوسری جانب، فیروزپور گاؤں میں موجود فیروزپور قلعے کے باہر کیے گئے غیر قانونی قبضے کو مقامی افراد نے خود ہی ہٹانا شروع کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں نے قلعے کے دروازے پر کیے گئے غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا دیا ہے۔
اس سے قبل، انتظامیہ نے محکمہ آثار قدیمہ کے افسران کے ساتھ قلعے کا سروے کیا تھا اور دروازے پر موجود غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔ مقامی لوگوں نے اس ہدایت کے تحت فوری کارروائی کرتے ہوئے قبضے کو ختم کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined