قومی خبریں

پٹنہ میں بی پی ایس سی اساتذہ بھرتی کو لے کر امیدواروں کا شدید احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بی پی ایس سی اساتذہ بھرتی عمل شروع کرنے کی مانگ پر ہزاروں امیدوار سڑکوں پر اتر آئے۔ رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جس سے بھگدڑ مچ گئی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 
IANS

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بی پی ایس سی اساتذہ بھرتی (ٹی آر ای 4.0) کو لے کر جمعرات کو ہزاروں امیدواروں نے بڑا احتجاج کیا۔ بھرتی عمل جلد شروع کرنے کی مانگ کو لے کر سڑکوں پر اترے امیدواروں اور پولیس کے درمیان اس وقت ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہو گئی جب مظاہرین نے بیریکیڈ توڑنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جس سے موقع پر بھگدڑ مچ گئی اور کئی امیدوار ایک دوسرے کے اوپر گر پڑے۔

Published: undefined

احتجاج میں مرد اور خواتین دونوں امیدوار بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔ مظاہرین پٹنہ کالج سے مارچ کرتے ہوئے ڈاک بنگلہ چوراہے کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ہزاروں طلبہ کے سڑکوں پر آنے سے شہر کا ٹریفک بری طرح متاثر ہوا اور کئی اہم راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

احتجاج کی قیادت طلبہ لیڈر دلیپ کمار کر رہے تھے۔ انہوں نے پہلے ہی ہزاروں امیدواروں کے ساتھ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور محکمہ تعلیم مسلسل بھرتی عمل میں تاخیر کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں امیدوار غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

Published: undefined

امیدواروں کے مطابق محکمہ تعلیم نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اپریل میں بھرتی عمل شروع کر دیا جائے گا، لیکن اب تک کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ بی پی ایس سی کیلنڈر کے مطابق یہ امتحان کافی پہلے ہو جانا چاہیے تھا، مگر ابھی تک بھرتی کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ تاخیر کی وجہ سے ہزاروں امیدوار عمر کی حد پار کر سکتے ہیں، جس کے بعد وہ امتحان میں شامل ہونے کے اہل نہیں رہیں گے۔ طلبہ نے حکومت سے فوری قدم اٹھانے اور بھرتی عمل جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

پولیس نے احتجاج کو قابو میں رکھنے کے لیے پہلے ہی بڑی تعداد میں اہلکار تعینات کیے تھے۔ ڈاک بنگلہ چوراہے کے آس پاس بیریکیڈنگ بھی کی گئی تھی، لیکن احتجاج کے دوران صورتحال بگڑ گئی اور پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ لاٹھی چارج کے بعد کئی امیدوار جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے نظر آئے۔

بی پی ایس سی کے امتحان کنٹرولر راجیش کمار کے مطابق اساتذہ بھرتی کے تحت 46 ہزار 882 عہدوں پر تقرری کی جانی ہے۔ تاہم امیدواروں کا کہنا ہے کہ جب تک بھرتی عمل شروع نہیں ہوتا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined