قومی خبریں

ویکسین معاملہ پر پی ایم مودی کے جھوٹ کا کانگریس نے کیا پردہ فاش! دیکھیں ویڈیو

پی ایم مودی نے 7 جون کو ویکسین پر جو بیان دیا تھا، اس پر کانگریس نے جوابی حملہ کیا ہے اور اس کا ویڈیو بھی جاری کر دیا ہے۔ دراصل پی ایم مودی کا کہنا تھا کہ پہلے ویکسین آنے میں دہائیوں لگ جاتے تھے۔

کانگریس لیڈر آر ایس سرجے والا / تصویر یو این آئی
کانگریس لیڈر آر ایس سرجے والا / تصویر یو این آئی 

ویکسین کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر کانگریس نے جوابی حملہ کرتے ہوئے انھیں جھوٹا قرار دیا ہے۔ پی ایم مودی نے 7 جون کو کہا تھا کہ ملک میں پہلے ویکسین آنے میں دہائیوں لگ جاتے تھے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر ترجمان رندیپ سرجے والا نے بتایا ہے کہ ملک میں کب سے ٹیکہ کاری مہم چل رہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’کرنی بِن کتھنی کتھے اگیانی دِن رات‘۔ یعنی جاہل شخص کام کم اور باتیں زیادہ کرتا ہے، اور سنی سنائی باتوں کو ہی رٹتا ہے۔ ایسا ہی حال ہمارے وزیر اعظم جی کا ہے۔‘‘

Published: undefined

سرجے والا نے ساتھ ہی پی ایم مودی سے پوچھا ہے کہ ’’ملک کی آزادی سے آج تک ویکسین بنانے والے ہر سائنسداں کو کیوں بے عزت کیا؟ کانگریس لیڈر نے اپنے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں پی ایم مودی بیرون ممالک سے ویکسین حاصل کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ دراصل پیر کی شام 5 بجے ملک کو خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا تھا کہ پہلے بیرون ممالک سے ویکسین ہندوستان آنے میں کئی دہائی لگ جاتے تھے۔ رندیپ سرجے والا نے ویڈیو میں اسی بات کا جواب دیا ہے۔

Published: undefined

ویڈیو میں رندیپ سرجے والا نے پی ایم مودی سے کہا ہے کہ آپ نے آزادی سے آج تک ملک میں ویکسین بنانے والے ہر سائنسداں کو بے عزت کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ایم مودی کو کبھی بھی پوری جانکاری نہیں ہوتی ہے۔ ویڈیو میں سرجے والا نے ملک میں چلائی گئی ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی کو یاد دلایا کہ پولیو، چیچک اور ٹی بی سمیت کئی بیماریوں کے لیے ملک میں کب سے مہم چلائی جا رہی ہیں۔ کانگریس لیڈر نے اس ویڈیو کے ذریعہ پی ایم مودی کے ہر سوال کا سخت جواب دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined