قومی خبریں

وزیر اعظم کے بیان پر سوشل میڈیا لوٹ پوٹ، لوگ لگا رہے قہقہے

پی ایم نے ’ورلڈ بایو فیوئل ڈے‘ پر گٹر سے گیس والا جو بیان دیا اس کے بعد انھیں سوشل میڈیا پر ’ڈاکٹر ہومی زُبانگیر بابا‘ کا نام دے دیا گیا ہے اور مذاقاً ان کے لیے نوبل انعام کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ جمعہ یعنی 10 اگست کو ورلڈ بایو فیوئل ڈے پر تقریر کے دوران ایک ایسے شخص کا ذکر کیا تھا جو گٹر کی گیس سے چائے بناتا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ کس طرح نالے کے کنارے چائے بیچنے والے نے نالے میں الٹا برتن رکھ کر اس میں سوراخ کیا اور اس میں پائپ لگا کر اس گیس سے چائے بنانے لگا۔

وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے جملوں کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ طرح طرح کے ویڈیو اور میم بن رہے ہیں۔ سب سے پہلے آپ اس ویڈیو میں دیکھ لیجیے، سن لیجیے کہ وزیر اعظم نے کیا کیا کہا تھا۔ یہ ویڈیو بھی ہم نے سوشل میڈیا سے ہی لیا ہے جس میں ویڈیو بنانے والے نے پی ایم کے بیانات پر ساتھ ساتھ تبصرے بھی کیے ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ٹوئٹر پر ریا کلکرنی نام کی خاتون نے تو اس ایجاد کے لیے ان کو نوبل دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’دنیا کی پہلی پلاسٹک سرجری بھگوان گنیش کی ہوئی تھی، یہاں تک صحیح تھا، جتنی تعلیم اتنی عقل... لیکن ’گٹر سے گیس‘ کی دریافت کے لیے مودی جی کو ایک ’نوبل انعام‘ تو بنتا ہے۔‘‘ ایک ٹوئٹر ہینڈل نے تو انھیں ’ہومی زُبانگیر بابا‘ بھی کہہ ڈالا ہے۔

Published: undefined

بات اتنے پر ہی نہیں رکتی ہے۔ ’بھکتوں کا کلینک‘ نام کے ٹوئٹر ہینڈل نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مودی جی کی گٹر سے گیس والی کہانی سے لوگوں کو بہت ترغیب ملی ہے۔ اب میک اِن انڈیا کے تحت ’جیو‘ کی نئی کار آ رہی ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ پٹرول، ڈیزل، میتھین یا بیٹری سے نہیں بلکہ پکوڑے اور چائے سے بنی ہوا سے چلتی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined