قومی خبریں

خواجہ غریب نوازؒ کے عرس پر وزیراعظم کی چادر پیش، کرن رجیجو نے دیا امن و بھائی چارے کا پیغام

خواجہ غریب نوازؒ کے عرس کے موقع پر وزیراعظم مودی کی جانب سے چادر پیش کی گئی۔ چادر کے ساتھ اجمیر پہنچے مرکزی وزیر رجیجو نے امن و بھائی چارے کا پیغام دیا اور درگاہ کے لیے نئی سہولیات کا اعلان کیا

<div class="paragraphs"><p>چادر پیش کرنے کے لیے اجمیر شریف پہنچے مرکزی وزیر کرن رجیجو / تصویر بشکریہ ایکس /&nbsp;@ChairmanAISSC</p></div>

چادر پیش کرنے کے لیے اجمیر شریف پہنچے مرکزی وزیر کرن رجیجو / تصویر بشکریہ ایکس / @ChairmanAISSC

 

اجمیر شریف: خواجہ معین الدین چشتی المعروف خواجہ غریب نوازؒ کے 813 ویں عرس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے عقیدت کی چادر پیش کی گئی۔ یہ چادر مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ہفتہ کے روز درگاہ اجمیر شریف میں چڑھائی۔ اس موقع پر درگاہ میں بڑی تعداد میں زائرین موجود تھے۔ کرن رجیجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے چادر پیش کرنا پورے ملک کی نمائندگی کے مترادف ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ ملک میں امن و محبت کا مرکز ہے اور یہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ عقیدت کے ساتھ آتے ہیں۔ رجیجو نے اس موقع پر ’غریب نواز‘ ایپ اور ’ویب پورٹل‘ کا بھی افتتاح کیا، جس میں درگاہ کی معلومات، گیسٹ ہاؤس کی بکنگ اور زیارت کا براہِ راست مشاہدہ ممکن بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

رجیجو نے کہا کہ یہ درگاہ ہماری ثقافت میں ’کثرت میں وحدت‘ کی علامت ہے۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ نظام الدین اولیاء کی درگاہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ روحانی مقامات اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں۔ اجمیر پہنچنے پر رجیجو کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دوران بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی، مرکزی وزیر زراعت بھاگیرتھ چودھری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Published: undefined

دوسری طرف، درگاہ میں عرس کی مختلف رسومات جاری ہیں، جن میں چھٹی کی تقریب 7 جنوری کو ہوگی اور 10 جنوری کو بڑے قُل کے ساتھ عرس کا اختتام ہوگا۔ عرس کی تقریبات میں مزار شریف کو عرق گلاب سے دھونے کی روایت بھی ادا کی جائے گی۔

عرس کے موقع پر زائرین کی آمد میں اضافہ ہو گیا ہے اور شہر بھر میں رونق نظر آ رہی ہے۔ خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر حاضری دینے والوں میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہوتے ہیں، جو اپنی مرادیں پوری ہونے کے لیے دعا مانگتے ہیں۔

Published: undefined

عرس کی تقریبات کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہزاروں پولیس اہلکار اور انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکار تعینات رہے، جبکہ سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے درگاہ کی نگرانی کی گئی۔

خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ محبت، امن، اور رواداری کا پیغام دیتی ہے، جو ہر سال لاکھوں زائرین کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے بھیجی گئی چادر کے ذریعے امن، بھائی چارے اور خیر سگالی کا پیغام پوری دنیا تک پہنچایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined