قومی خبریں

شہریت ترمیمی قانون پر پی ایم مودی کا رویہ آمرانہ: سنجے دت

پڈوچیری کانگریس کے انچارج سنجے دت کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں لوگ سی اے اے کے خلاف ہیں اور ان کا اس بات پر زور دینا کہ یہ قانون واپس نہیں ہو گا، واضح طور پر ان کے آمریت پسند رویہ کی عکاسی کرتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پڈوچیری: پڈوچیری میں کانگریس امور کے انچارج سنجے دت نے پیر کے روز کہا کہ شہریت (ترمیمی) قانون پر وزیر اعظم نریندر مودی کا زور دیا جانا ان کے آمرانہ رویہ کی عکاسی کرتا ہے جس کی مذمت کیے جانے کی ضرورت ہے۔ سنجے دت نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ پورے ملک میں بڑی تعداد میں لوگ اس کے خلاف ہیں اور ان کا اس بات پر زور دینا کہ یہ قانون واپس نہیں ہو گا، واضح طور پر ان کے آمریت پسند رویہ کی عکاسی کرتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے سامنے متعدد سلگتے مسائل ہیں لیکن وزیر اعظم ان مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹا رہے ہیں۔ سنجے دت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سماج کے دبے کچلے لوگوں پر حملہ کر رہی ہے اور پارٹی کا یہ رخ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے میل کھاتا ہے اور دونوں ہی درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کی ریزرویشن کو ختم کرنے پر آمادہ ہیں۔

Published: undefined

کانگریس انچارج نے کہا کہ یہ بہت بدبختانہ بات ہے کہ بی جے پی کی ایسی ذہنیت ہے کہ ریزرویشن ایک فلاحی کام ہے جبکہ یہ سماج کے دلت، دبے کچلے اور استحصال زدہ طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک التزام ہے تاکہ انہیں معاشرے کے مرکزی دھارے میں لایا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined