قومی خبریں

9/11 کی پچیسویں برسی پر پی ایم مودی نے مہلوکین کو پیش کیا خراج عقیدت، اشاروں اشاروں میں پاکستان کو بنایا نشانہ

پی ایم مودی نے کہا کہ ’’دہشت گردی کا خطرہ مسلسل تبدیل ہو رہا ہے، لیکن اس کی ہر شکل اور نوعیت کے خلاف ہمارا عزم اور مزاحمت اٹل ہے۔ ہم اس لعنت سے نمٹنے کی تمام کوششوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>فائل فوٹو ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/narendramodi">@narendramodi</a></p></div>

فائل فوٹو ’ایکس‘ @narendramodi

 

امریکہ کے عالمی شہرت یافتہ ’ورلڈ ٹریڈ سنٹر‘ اور پنٹاگن ہیڈکوارٹر پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کو آج 25 سال مکمل ہو گئے۔ ان مہلک دہشت گردانہ حملوں کو یاد کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اشاروں اشاروں میں پاکستان کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم اس لعنت (دہشت گردی) سے نمٹنے کی تمام کوششوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔‘‘

دراصل پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کی ہے، جس میں 11/9 میموریل اینڈ میوزیم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’حملوں کو 25 سال ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر ہم حملے میں جان گنوانے والے لوگوں کو یاد کرتے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ان خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جن کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہیں۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’دنیا بھر میں دہشت گردی نے بے شمار لوگوں کی جانیں لی ہیں۔ سرحد پار دہشت گردی کے متاثرین کے طور پر ہندوستان کئی دہائیوں سے اس لڑائی میں سب سے آگے رہا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’دہشت گردی کا خطرہ مسلسل تبدیل ہو رہا ہے، لیکن اس کی ہر شکل اور نوعیت کے خلاف ہمارا عزم اور مزاحمت اٹل ہے۔ ہم اس لعنت سے نمٹنے کی تمام کوششوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ القاعدہ کے سربراہ اور 11/9 حملے کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو 2 مئی 2011 کو امریکی فوج نے پاکستان کے ایبٹ آباد میں ہلاک کر دیا تھا۔ پاکستان مسلسل دہشت گرد مسعود اظہر اور حافظ سعید کی مدد کرتا رہا ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی مدد سے یہ دہشت گرد مبینہ طور پر ہندوستان میں کئی حملوں کو انجام دے چکے ہیں۔ تاہم ہندوستان نے ہر حملے کا جواب دیا۔ 2019 میں ہندوستان نے بالاکوٹ میں فضائی حملے کیے اور 2025 میں آپریشن سندور کو انجام تک پہنچایا۔ اس کارروائی میں ہندوستان نے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر پاکستان کی حرکتوں کو بھی بے نقاب کیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔