
پی ایم مودی / آئی اے این ایس
ہندوستان اور ملیشیا کے رشتوں کو نئی اونچائیاں فراہم کرنے کا عزم لیے وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز 2 دنوں کے ملیشیا دورہ پر روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل پی ایم مودی نے اشارہ دیا کہ ہندوستان اب ملیشیا کے ساتھ دفاعی، معاشی، سیکورٹی اور اینوویشن جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے یہ بیان بھی دیا کہ ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان تعلقات تاریخی رہے ہیں اور گزشتہ کچھ سالوں کے دوران ان رشتوں میں لگاتار مضبوطی آئی ہے۔
پی ایم مودی کا کہنا ہے کہ وہ ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ تفصیلی بات چیت کو لے کر پُرجوش ہیں۔ نریندر مودی کے مطابق دونوں ممالک اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے پر توجہ دیں گے۔ اس میں دفاعی و سیکورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ تجارتی، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور اینوویشن کو نئی سمت دینا شامل ہے۔
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق پی ایم مودی کے دورۂ ملیشیا کو لے کر ملیشیا میں موجود ہند نژاد طبقہ بہت پُرجوش ہے۔ کوالالمپور میں ان کے استقبال کے لیے عالیشان کمیونٹی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا نام ہے ’ویلکم مودی جی‘۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں 750 سے زیادہ فنکار ایک ساتھ اسٹیج پر اتریں گے اور کمیونٹی رقص پیش کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined