قومی خبریں

مودی کی عمران کو مذاکرات کی دعوت، پاکستان کا دعویٰ کتنا سچا!

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو خط لکھ کر مذاکرات کے آغاز کا اشارہ دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: ہندوستان نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے عمران خان کو بات چیت کے لئے دعوت دی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو خط لکھ کر مذاکرات کے آغاز کا اشارہ دیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا میں ذرائع کے حوالہ سے خبر آ رہی ہے کہ وزیر اعظم نے عمران خان کو جو خط لکھا ہے اس میں ایک ہمسایہ ملک کے ساتھ مثبت طور پر آگے بڑھنے کی بات تو کی گئی ہے لیکن رسمی طور پر دونون ممالک کے تعلقات کو لے کر مذاکرات کے لئے دعوت دینے جیسی کوئی بات نہیں ہے۔ ایسے حالات میں پاکستان کے وزیر خارجہ کی طرف سے کیا جا رہا دعوی کتنا سچا ہے اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Published: undefined

قبل ازیں پاکستان کے نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج یعنی پیر کو کہا ہے کہ ہندستان اور پاکستان کے درمیان زیر التواء معاملات کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کے علاوہ کوئی متبادل موجود نہیں۔

Published: undefined

ذرائع ابلاغ کے مطابق قریشی نے کہا کہ ’’دونوں ملکوں کے بہت سے معاملات زیر التوا ہیں اور ہمارے پاس مذاکرات کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، ہم جوکھم نہیں اٹھا سکتے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہندستان اور پاکستان کو ایک دوسرے کے سامنے حقائق لانے کے لئے پہل سے کام لینا چاہئے۔ انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ ہندستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو خط لکھا ہے، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہندوستان نے مذاکرات کے آغاز کا اشارہ دیا ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں قریشی نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کے لیے بھی وہ ٹھوس پیغام کے ساتھ کابل کا دورہ کرنا چاہیں گے اورماضی کی روش سے ہٹ کر نئے سفر کا آغاز کرننے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے وزیرخارجہ سےملاقات میں افغان قیادت کے سامنے پاکستان ’پختہ ارادے اور سوچ‘ کو پیش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور ہندوستان کے ساتھ خارجہ امور بہت اہمیت رکھتے ہیں اور مستقبل قریب میں ان کے ساتھ تعاون میں بہتری لائی جائے گی۔

Published: undefined

وزیر خارجہ نے امریکہ کےساتھ تعلقات کے تناظر میں کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین اعتماد کے فقدان کو دور کرنا ناگزیر ہے اور وہ امریکی ترجیحات کا اندازہ رکھتے ہیں، لیکن پاکستانی ترجیحات، ضروریات اورقوم کی خواہشات کو بھی اپنی جگہ اہمیت حاصل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined