قومی خبریں

پی ایم مودی جموں وکشمیر میں حالات بگڑنے کی صورتحال واضح کریں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ وزیراعظم اور حکومت شفافیت سے ملک کے بتائیں کہ جموں و کشمیر میں اصل میں کیا ہو رہا ہے۔ وہاں حالات کنٹرول میں ہیں یا کیسے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے گزشتہ رات کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات بہت خراب ہونے کی رپورٹ آرہی ہے اور اس کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی اور حکومت کو شفاف طریقہ سے ملک کوبتانا چاہیے کہ وہاں کی اصل صورتحال کیا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ایسی رپورٹیں آرہی ہیں کہ جموں وکشمیر میں حالات بہت خراب ہوگئے ہیں۔ وہاں تشدد ہونے کی بھی خبریں ہیں۔ میٹنگ میں نئے صدر کے بارے میں تبادلہ خیال روک کر جموں وکشمیر کے بارے میں بات چیت کی گئی اور اس پر ’پریزنٹیشن‘ دیا گیا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ وزیراعظم اور حکومت شفافیت سے ملک کے بتائیں کہ جموں و کشمیر میں اصل میں کیا ہو رہا ہے۔ وہاں حالات کنٹرول میں ہیں یا کیسے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کانگریس ہیڈکوارٹر میں گزشتہ رات دوسری بار سوا آٹھ بجے کے قریب شروع ہوئی تھی جس میں راہل گاندھی نہیں آئے تھے۔ لیکن وہ تقریباََ سوا گھنٹے بعد میٹنگ میں پہنچے۔ راہل گاندھی نے نامہ نگاروں سے واضح کیا کہ وہ میٹنگ میں شامل نہیں ہو رہے تھے لیکن انہیں جموں و کشمیر کے سلسلہ میں رپورٹیں آنے کے پیش نظر اس میں بلایا گیا اور نئے صدر کے بارے میں تبادلہ خیال روک کر وہاں کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined