
راہل گاندھی / آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی جی کو ان کی سالگرہ پر بہت بہت مبارک باد۔ میں ان کی اچھی صحت اور درازیٔ عمر کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی کی پیدائش 19 جون 1970 کو دہلی کے ہولی فیملی اسپتال میں ہوئی تھی اور آج وہ 56 سال کے ہو گئے ہیں۔ وہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی اور کانگریس کی راجیہ سبھا رکن سونیا گاندھی کی سب سے بڑی اولاد ہیں۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined