قومی خبریں

ایودھیا میں ’شری رام ائیرپورٹ‘ کا سنگ بنیاد رکھیں گے پی ایم مودی اور سی ایم یوگی!

اتر پردیش کے وزیر برائے شہری ہوابازی نند گوپال گپتا نندی نے کہا کہ سنگ بنیاد کا عمل رواں ماہ کے آخر یا پھر جنوری 2022 کے شروع میں انجام پا سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے وزیر برائے شہری ہوابازی نند گوپال گپتا نندی نے ایودھیا میں ’شری رام ائیرپورٹ‘ کی تعمیر سے متعلق ایک اہم جانکاری میڈیا کو دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایودھیا میں ائیرپورٹ کی تعمیر کے لیے زمین حاصل کرنے کے ساتھ ہی رجسٹری کا کام بھی تقریباً مکمل ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ بہت جلد ایودھیا میں شری رام انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

Published: undefined

اس تعلق سے تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے نند گوپال گپتا نندی نے کہا کہ سنگ بنیاد کا عمل رواں ماہ کے آخر یا پھر جنوری 2022 کے شروع میں انجام پا سکتا ہے۔ اس ائیرپورٹ کا سنگ بنیاد پی ایم نریندر مودی اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ رکھیں گے۔ وزیر برائے شہری ہوابازی کے مطابق ایودھیا میں ائیرپورٹ کی تعمیر کے لیے 6 ایکڑ زمین حاصل ہو چکی ہے۔ اس میں سے 5.9 ایکڑ زمین کی ائیرپورٹ کے حق میں رجسٹری بھی ہو چکی ہے۔ غور طلب ہے کہ حال میں ہی نوئیڈا میں ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹ جیور ائیرپورٹ کا وزیر اعظم نریندر سنگ بنیاد کر چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کشی نگر میں ائیرپورٹ ٹرمینل کا رونمائی بھی کر چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined