قومی خبریں

وزیر اعظم کسانوں اور مزدوروں پر حملہ کر کے ہندوستان کو کمزور کر رہے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ وزیر اعظم مودی ہمارے کسانوں اور مزدوروں پر حملہ کر کے ہندوستان کو کمزور کر رہے ہیں، اس سے صرف ملک دشمن قوتوں کو فائدہ ہوگا۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

کانگریس کے سابق صدر اور رہنما راہل گاندھی نے کسان تحریک پر ایک بار پھر مودی سرکار پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کہا کہ وزیر اعظم ہمارے کسان مزدوروں پر حملہ کر کے ہندوستان کو کمزور کر رہے ہیں۔ اس سے صرف ملک دشمن قوتوں کو فائدہ ہوگا۔

Published: undefined

اس سے قبل راہل گاندھی نے کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے صحیح سمت منتخب کرنے کا اور میرا فیصلہ صاف ہے۔ میں جمہوریت کے ساتھ ہوں، میں کسانوں اور ان کی پُرامن تحریک کے ساتھ ہوں۔ گزشتہ بدھ کو راہل گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ایک بیان کو ٹوئٹ کیا اور تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ راہل گاندھی نے مہاتما گاندھی کے بیان کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ مہاتما گاندھی کے عاجزانہ انداز کو اختیار کرکے دنیا کو ہلاسکتے ہیں'۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوٗٹ میں مزید لکھا کہ ایک بار پھر مودی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ زراعت مخالف قوانین کو فوری طور پر واپس لے لیں۔

Published: undefined

بتا دیں کہ گزشتہ روز غازی آباد انتظامیہ نے مظاہرین کو یوپی گیٹ خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ لیکن راکیش ٹکیٹ کسان تحریک کو ختم کرنے اور وہاں سے کسی صورت ہٹ جانے کو تیار نہیں تھے، وہ اپنے مطالبے پر قائم ہیں۔ اس کے بعد ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں راکیش ٹکیت کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔

Published: undefined

اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ یہاں مظالم ہو رہے ہیں لیکن ہماری تحریک جاری رہے گی۔ ان قوانین کو واپس لیا جانا چاہیے، بصورت دیگر راکیش ٹکیٹ خودکشی کرلے گا۔ بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے، ٹکیت نے کہا تھا کہ بی جے پی کے ممبران اسمبلی یہاں 300 افراد کے ساتھ لاٹھی ڈنڈوں کے ساتھ آئے ہیں اور کسانوں کو مارنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined