قومی خبریں

شمالی ہند میں موسم خوشنما، ناگالینڈ، منی پور سمیت 6 ریاستوں میں بارش کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش کے تین ضلعوں منڈی، اونا اور بلاس پور میں سرد لہر کی وارننگ دی ہے۔ راجستھان میں منگل کو کچھ علاقوں میں یوئی بارش نے ہلکی ٹھنڈ پیدا کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کا موسم / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کا موسم / آئی اے این ایس

 

دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہند میں موسم خوشنما بنا ہوا ہے۔ اتر پردیش، بہار سمیت شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں لوگوں کو شدید ٹھنڈ سے تقریباً نجات مل چکی ہے۔ حالانکہ صبح اور شام میں ہلکی ٹھنڈ کا احساس ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دہلی میں آسمان صاف رہے گا۔ مغرب سے تیز ہوائیں چلنے کا اندازہ ہے۔

دوسری طرف آئی ایم ڈی کےمطابق شمال مشرقی بنگلہ دیش اور آس پاس کے علاقوں میں طوفانی ہواؤں کا گھیرا بن رہا ہے جس کی وجہ سے شمال مشرقی ہند میں شدید بارش کا خدشہ ہے۔ آج اور کل (13-12 فروری) ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بارش ہو سکتی ہے۔ 6 ریاستوں میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پہاڑی ریاستوں کی بات کی جائے تو ہماچل پردیش میں موسم پھر بدل رہا ہے۔ برفباری کے علاوہ سرد لہر کا قہر ابھی بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج تین ضلعوں منڈی، اونا اور بلاس پور میں سرد لہر کی وارننگ دی ہے۔ وہیں کچھ مقامات پر بادل چھائے رہیں گے جبکہ زیادہ تر علاقوں میں موسم صاف رہنے کا اندازہ ہے۔ زیادہ زیادہ درجہ حرارت میں ایک سے تین ڈگری تک کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

راجستھان میں منگل کو کچھ علاقوں میں یوئی بارش نے ہلکی ٹھنڈ پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ آج یہاں بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس دوران صبح شام ہلکی ٹھنڈ محسوس ہوگی جبکہ دن میں تیز دھوپ دیکھنے کو ملے گا۔ پنجاب میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Published: undefined

وہیں اتراکھنڈ میں ہلکی دھوپ کھلنے لگی ہے۔ خشک موسم کی وجہ زیادہ تر علاقوں ویسٹرن ڈسٹربینس کا کمزور ہونا بتایا جا رہا ہے جبکہ بہار میں اُتر پچھوا ہوا کے بہاؤ سے موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ شمالی علاقوں کے زیادہ ترحصوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کے کہرے کا امکان ہے۔ پٹنہ سمیت دیگر ضلعوں کا موسم خشک بنا رہے گا۔ بہار میں 24 گھنٹے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ آسکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined