قومی خبریں

کیرالہ انتخابات میں شکست کے بعد پنرائی وجین کا پہلا ردعمل، بولے- ’یہ اختتام نہیں بلکہ نئی شروعات ہے‘

کیرالہ انتخاب میں ایل ڈی ایف کی شکست کے بعد پنرائی وجین نے کہا کہ عوامی فیصلہ قبول ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی 3 نشستوں پر کامیابی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے سیکولرزم کی لڑائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا

<div class="paragraphs"><p>پنرائی وجین / آئی اے این ایس</p></div>

پنرائی وجین / آئی اے این ایس

 

کیرالہ اسمبلی انتخاب میں بائیں بازو کے اتحاد ایل ڈی ایف کو ملی کراری شکست کے بعد سابق وزیر اعلیٰ اور سی پی ایم رہنما پنرائی وجین نے پہلی بار عوامی ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے انتخابی نتائج کو عوام کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شکست اختتام نہیں بلکہ ایک نئی شروعات ہے اور ایل ڈی ایف پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ عوام کے درمیان واپس آئے گا۔

Published: undefined

پنرائی وجین نے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ یعنی یو ڈی ایف کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ عوام نے جو فیصلہ دیا ہے اسے عاجزی کے ساتھ قبول کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت سیاسی مہمات، الزامات اور مخالفانہ پروپیگنڈے کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں نے ایل ڈی ایف کا ساتھ دیا، جو اتحاد کے لیے حوصلہ افزا بات ہے۔ ان کے مطابق مسلسل تیسری بار اقتدار میں واپسی کی امید پوری نہ ہونے کے باوجود عوامی حمایت کا ایک مضبوط حلقہ آج بھی ایل ڈی ایف کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں حکومت نے ترقی، فلاحی منصوبوں، صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے میدان میں بڑے کام کیے، جنہوں نے کیرالہ کے سماج میں نمایاں تبدیلیاں پیدا کیں۔

Published: undefined

وجین نے دعویٰ کیا کہ ’نیا کیرالہ‘ بنانے کے لیے جو وژن تیار کیا گیا تھا، اس میں علم پر مبنی معیشت، نوجوانوں کو روزگار، خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی انصاف جیسے نکات شامل تھے، جنہیں اب مضبوط حزب اختلاف کے طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔ پنرائی وجین نے کہا کہ ایل ڈی ایف عوامی مفاد کے ہر فیصلے کی حمایت کرے گا، لیکن اگر نئی حکومت عوام مخالف پالیسیاں اپناتی ہے تو اس کی سخت مخالفت بھی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اتحاد ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے انتخابی نتائج کے بعض پہلوؤں پر تشویش بھی ظاہر کی۔ وجین نے کہا کہ بی جے پی کا تین نشستیں جیتنا ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور فرقہ وارانہ سیاست کے خلاف جدوجہد بغیر کسی سمجھوتے کے جاری رہے گی۔ ان کے مطابق سیکولرزم اور کثرتیت کا تحفظ ایل ڈی ایف کی بنیادی پالیسی ہے۔

Published: undefined

سی پی ایم رہنما نے الزام لگایا کہ انتخابی مہم کے دوران بڑے پیمانے پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا گیا اور بعض میڈیا اداروں نے بھی غیر ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آدھے سچ، بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی باتیں اور جھوٹا پروپیگنڈہ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایل ڈی ایف ان تجربات سے سبق لے کر اپنی خامیوں کا جائزہ لے گا اور عوام کے ساتھ اپنے رشتے کو مزید مضبوط بنائے گا۔

پنرائی وجین نے پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی ایف عوام کا اعتماد دوبارہ حاصل کرے گا اور پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئے گا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined