
کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال / آئی اے این ایس
کیرالہ میں اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کے درمیان کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انھوں نے 27 مارچ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین ریاست میں راہل گاندھی کے اثر سے خوفزدہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بول رہے۔
Published: undefined
کے سی وینوگوپال نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کچھ ایسے دعوے کیے ہیں، جو پینارائی وجین کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گزشتہ 2 دنوں سے اپنی پریس کانفرنسز میں راہل گاندھی کو مستقل نشانہ بنا رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’پینارائی وجین جانتے ہیں کہ کیرالہ کی عوام راہل گاندھی سے کتنا متاثر ہے، اس لیے وہ ان سے گھبرائے ہوئے ہیں، اور جب وہ لگاتار راہل گاندھی پر حملہ کر رہے ہیں تو وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بھی کچھ تو کہنا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
وینوگوپال نے الزام عائد کیا کہ پینارائی وجین وزیر اعظم مودی کے خلاف اس لیے نہیں بول رہے، کیونکہ انھوں نے مرکز کے ساتھ ‘پی ایم شری یوجنا‘ اور مزدوروں سے متعلق قوانین (لیبر ایکٹس) پر سمجھوتے کیے ہیں۔ کے سی وینوگوپال کا کہنا ہے کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن سمیت دیگر وزرائے اعلیٰ اپنی ریاستوں کے مطالبات کو مضبوطی سے اٹھا رہے ہیں، فنڈ حاصل کر رہے ہیں اور تخریب کاری پر مبنی سیاست کے خلاف لڑ رہے ہیں، لیکن کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کی توجہ صرف راہل گاندھی کو نشانہ بنانے پر مرکوز ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined