قومی خبریں

ائیر انڈیا پائلٹوں کی تنخواہ میں 60 فیصد کٹوتی کی تجویز، یونین مینجمنٹ سے ناراض

پائلٹ یونین نے راجیو بنسل کو لکھے خط میں کہا ہے کہ مینجمنٹ کا منصوبہ پائلٹوں کی تنخواہ میں 60 فیصد تخفیف کا ہے، لیکن یہ مضحکہ خیز ہے کہ مینجمنٹ نے اپنی تنخواہ میں محض 3.5 فیصد تخفیف کی تجویز پیش کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ائیر انڈیا پائلٹوں کے یونینوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی ہدایت پر ائیر انڈیا مینجمنٹ پائلٹوں کی کارکردگی کی بنیاد پر تنخواہ میں 60 فیصد تخفیف کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے انڈین کامرشیل پائلٹس ایسو سی ایشن اور انڈین پائلٹس گلڈ نے مشترکہ طور پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ منصوبہ کل تنخواہ میں سے 60 فیصد تخفیف کا ہے۔

Published: undefined

ائیر انڈیا کے سی ایم ڈی راجیو بنسل کو لکھے خط میں دونوں یونینوں نے کہا ہے کہ "مینجمنٹ کا منصوبہ پائلٹوں کی کل تنخواہ میں 60 فیصد تخفیف کا ہے۔ یہ جاننا اپنے آپ میں انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ سرکردہ مینجمنٹ نے اپنی تنخواہ میں محض 3.5 فیصد تخفیف کی تجویز پیش کی ہے۔" خط میں آگے کہا گیا ہے کہ "ڈائریکٹر پرسونل کی تنخواہ میں معمولی 4 فیصد تخفیف ہوئی ہے، تو وہیں ایک اسسٹنٹ پائلٹ کی تنخواہ میں 60 فیصد کی تخفیف کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ جب کہ بازار کے مقابلے اسے پہلے سے ہی کم تنخواہ مل رہی ہے۔ یہ کیسے مناسب ہو سکتا ہے؟ کیا یہ لالچ اور مطلب پرستی نہیں ہے؟"

Published: undefined

16 جولائی کو لکھے خط میں ائیر لائن مینجمنٹ اور وزارت کے افسروں کے ساتھ کئی دور کی میٹنگوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ دونوں یونین نے کہا ہے کہ انھوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ بازار کے حساب سے تنخواہ میں تخفیف ہو۔ خط میں یونین نے کہا کہ "آپ نے (بنسل) ہمیں بتایا تھا کہ وزارت نے آپ سے کہا ہے کہ پائلٹ کی تنخواہ میں 60 فیصد کی تخفیف کریں۔ لیکن یہ بازار کے پیمانہ پر کہاں صحیح ٹھہرتا ہے۔"

Published: undefined

خط میں پائلٹوں نے آگے کہا "اگر یہ صحیح ہے تو ہم وزیر محترم اور وزیر اعظم سے ملنا چاہتے ہیں اور ملک کی خدمت کے لیے وہ سبھی توصیفی سند لوٹانا چاہتے ہیں جو وقت وقت پر انھوں نے دیے ہیں۔ ان سب کے باوجود اس مشکل وتق میں ہم ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔" دونوں یونینوں نے کہا کہ پائلٹوں کی تنخواہ کا 70 فیصد اپریل 2020 سے ہی نہیں ملا ہے۔

Published: undefined

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ "کی جا چکی خدمت پر قبل اثر سے تنخواہ تخفیف پر تبادلہ خیال کرنا غلط اور ایک ملازم کے لیے بے عزتی ہے جو کہ کمپنی اور ملک کے لیے وفادار رہا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کسی آپسی سمجھوتے پر پہنچنے تک مینجمنٹ ہمارے موجودہ معاہدوں کی عزت کرے۔" پائلٹ یونین نے کہا کہ "ہم آپ کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی شخص قانون سے اوپر نہیں ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ائیر انڈیا اور شہری ہوابازی سکریٹری ملک کے قانون کی عزت کریں گے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز