قومی خبریں

گزشتہ 8 دنوں میں پٹرول 2 روپے اور ڈیزل 2.50 روپے ہوا مہنگا، آج بھی بڑھی قیمت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ جاری ہے۔ آج پٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسہ فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمتیں نافذ ہونے کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 70.47 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 64.78 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ 8 دنوں میں پٹرول کی قیمت تقریباً 2 روپے اور ڈیزل کی قیمت تقریباً 2.50 روپے تک بڑھ چکی ہیں۔

Published: undefined

ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 0.14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کی قیمت 76.11 روپے فی لیٹر ہے جب کہ 0.2 پیسے کے اضافے کے ساتھ ڈیزل 67.82 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس سے قبل بدھ کو راجدھانی دہلی میں پٹرول 70.33 روپے اور ڈیزل 64.59 روپے فی لیٹر فروخت ہوا تھا۔ ممبئی میں پٹرول 75.97 روپے اور ڈیزل 67.62 روپے فی لیٹر تھا۔ کولکاتا میں پٹرول 72.48 روپے اور ڈیزل 66.40 روپے فی لیٹر متعین ہوا تھا۔ وہیں چنئی میںؓ پٹڑول 73.04 اور ڈیزل 68.25 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ 10 جنوری سے جاری ہے۔ 9 جنوری کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 68.50 روپے تھی جو آج بڑھ کر 70.47 روپے ہو چکی ہے۔ اس حساب سے پٹرول کی قیمت کل 1.97 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں ڈیزل کی بات کرین تو 9 جنوری کو دہلی میں ڈیزل کی قیمت 62.24 روپے فی لیٹر تھے جو کہ آج بڑھ کر 64.78 روپے ہو گئے۔ اس حساب سے ڈیزل کی قیمت 8 دنوں میں 2.54 روپے بڑھ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined